خبر نمبر1
توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی 19 دسمبر کی نئی تاریخ مقرر چار رکنی کمیشن نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی وکیل کی اوپن ٹرائل کرنے کی درخواست پر کمیشن نے آرڈر جاری کرنے کا کہہ دیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی سماعت کے لیے بشری بی بی بھی اڑیالہ جی پہنچی۔۔
خبر نمبر2
لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے ہمیں سات سال بعد انصاف کا چہرہ نظر آیا آئندہ انتخابات میں 25 کروڑ عوام نواز شریف کو دو تہائی اکثریت سے دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے۔۔۔
خبر نمبر3
وفاقی وزیر برائے نجکاری نے انتخابات میں تاخیر کا امکان مسترد کر دیا فواد حسن فواد کا کہنا ہے الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے ملتوی کی قیاس سرائیاں درست نہیں لاڈلے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے بیانات سیاسی بیانیہ ہے سیاسی جماعتوں کو مشورہ ہے الزامات کی بجائے اپنے انتخابی منشور پر توجہ دیں فواد حسن فواد نے نگران حکومت ختم ہونے سے پہلے قومی ایئر لائن کی نجکاری کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔۔۔
خبر نمبر4
اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری سے عالمی برادری کی حمایت ہو رہا ہے یہودی دنیا میں کہیں بھی محفوظ نہیں رہے امریکی صدر جو بائیڈن کی واشنگٹن میں گفتگو نیتن یاہو کو اپنی سخت گیر کابینہ کو تبدیل کرنے کا مشورہ کینیڈا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم کا غزہ میں شہریوں کے عدم تحفظ پر پریشانی کا اظہار ادھر حماس نے جنگ بندی تک مزید قیدیوں کی رہائی پر مذاکرات سے انکار کر دیا کہا قیدیوں تک پہنچنے میں ناکامی اسرائیلی فوج کی شکست کی علامت ہے۔۔۔
خبر نمبر5
فلسطینیوں کی تضحیک سے متعلق اشتہاری مہم پر فیشن برینڈ زارا کو شدید عوامی رد عمل کا سامنا امریکہ کینیڈا سمیت دنیا بھر بائیکاٹ زارا مہم جاری کمپنی نے معافی مانگتے ہوئے تشہیر ختم کر دی۔۔۔
خبر نمبر6
بھارت مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا سفارتی سطح پر بڑی ہزیمت کا سامنا امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش عیاں ہونے کے بعد امریکی صدر نے احتجاجا دورہ بھارت منسوخ کر دیا جو بائیڈن نے بھارتی ریپبلک ڈے میں شرکت سے انکار کیا۔۔۔
خبر نمبر7
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل اسپیس پالیسی کی منظور کابینہ نے ایم بی نیشنل ٹرم ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن معراج گل کو عہدے سے ہٹا دیا نارووال ٹھٹہ اور میرپور میں قائم تعلیمی اداروں کو میڈیکل کالجز کا درجہ مل گیا۔۔۔
خبر نمبر8
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جائیداد کے تنازع پر فیملی قتل کی اندوہناک واردات ملزم نے والدہ بہن بھانجی اور دو بہنوئی قتل کر دیے پولیس کے مطابق ملزم عمران نے رات کا فائرنگ کر کے والدہ اور بہن کا خاندان مارا اور فرار ہو گیا چند گھنٹوں بعد اپنے دوسرے بہنوئی کو بھی قتل کر دیا پولیس تاحال گرفتار نہ کر سکی وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب۔۔۔
خبر نمبر9
پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کی تیاریاں پلیئر ڈرافٹ کی رنگا رنگ تقریب آج لاہور میں سجے گی فخر زمان سمیت 44 کھلاڑی میں پلاٹینیم کٹیگری میں شامل۔۔۔امریکی صدر سے یوکرینی ہم منصب کی ملاقات زیلنسکی فوجی امداد کا مطالبہ بائیڈن بولے جہاں تک ممکن ہوا ضروری اسلحہ اور سامان لیں گے اضافی امداد نہیں دے سکتے ادھر امریکہ نے مزید 200 اور روسی کمپنیز اور 23 شخصیات پر پابندیاں لگا دیں۔۔۔