1
سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بنچ کا حصہ تھے۔ ہم اس معاملے پر فیصلہ جاری کریں گے جوکہ تھوڑی دیر میں سنایا جائے گا۔جسٹس سردار طارق مسعود کے ریمارکس
2
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، انتقام نہیں چاہتا لیکن حساب لینا تو بنتا ہے۔ سالوں بعد پارٹی عہدیداران سے گفتگو کر کے خوشی ہو رہی ہے، جعلی مقدمات سے بریت پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، یہ مقدمات ہماری حکومت ختم کرنے کے لیے بنائے گئے تھے، لیکن پارلیمانی رہنماؤں اور کارکنوں کو میری بےگناہی کا یقین تھا۔ جعلی مقدمات کا کھوکھلا پن سب کو معلوم ہو گیا، میرے خلاف تینوں مقدمات میں کوئی جان ہی نہیں تھی، جب پاناما میں کچھ نہیں ملا تو اقامہ نکال لیا اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دیا گیا، ایسا فیصلہ سنایا گیا جو دنیا میں مذاق بن گیا، جس طرح کے الفاظ فیصلے میں استعمال کیے گئے کیا ایسے ریمارکس آتے ہیں؟مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے آٹھویں اجلاس سے خطاب
3
سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چالان پڑھا کر سنایا، عدالت نے کہا کہ تین الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ، سائفر کو جلسہ میں لہرایاگیا اور اس کے مندرجات کوزیر بحث لایاگیا ، بطور وزیراعظم اور بطور وزیر خارجہ سائفر کو وزارت خارجہ کو واپس نہ بھیجا گیا ، سائفرکو جان بوجھ کر استعمال کرکے ملکی تشخص اور سلامتی کو نقصان پہنچا ۔فرد جرم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سنائی جبکہ شاہ محمود قریشی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے ، سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔
4
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست عروج پر ہے، ہم مل کر ملک اور صوبے کی قسمت بدلیں گے۔ پی پی پی کی جدوجہد میں خواتین نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، ہر مشکل وقت میں خواتین ورکرز نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے، یہ خواتین کی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے بینچ میں ایک خاتون جج بیٹھی ہے۔خواتین کنونشن سے خطاب
5
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے نام نہاد فیصلے سے مسئلہ کشمیر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔کابینہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، جموں و کشمیر ایک مسلمہ بین الاقوامی تنازع ہے۔ وفاقی کابینہ نے غیر قانونی افغان شہریوں کے انخلا کی پالیسی وضع کرنے کی منظوری دی ہے، وفاقی کابینہ نے پہلی نیشنل سپیس پالیسی کی بھی منظوری دی ہے، نگران وزیراعظم نے کہا ہے ہم چاہتے ہیں فارما انڈسٹری ترقی کرے۔ نئے میڈیکل کالجز کے قیام کیلئے پی ایم ڈی سی کو سفارشات بھجوانے کی بھی منظوری دیدی۔
6
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی گئی، قرارداد کے حق میں 153ووٹ پڑے جبکہ 10ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 23 ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر چکی، شہداء میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، قرارداد میں جنگ بندی کے علاوہ یرغمال افراد کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
7
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ہو گی،الیکشن کمیشن آف پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی، چیف الیکشن کمشنر و دیگر نومنتخب عہدیداروں کو نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر سماعت کل ڈیڑھ بجے کی جائے گی۔
8
بجلی چوری قابل دست اندازی جرم قرار، صدر نے آرڈیننس جاری کردیا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023ء جاری کردیا، آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سے قبل بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
9
الیکشن کمیشن کی سابق ارکان اسمبلی کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ایک بار پھر یاد دہانی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ سابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی مالی گوشواروں کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کرائیں، سابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی اہلخانہ اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والے سابق ارکان کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔الیکشن کمیشن کی ہدایت
10
9 مئی واقعات: پولیس کو اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ سے تفتیش کی اجازت،عدالت نے دونوں ملزموں سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی، انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔تھانہ گلبرگ پولیس نے عدالت میں درخواست دی تھی جس میں پولیس نے موقف اپنایا تھا کہ ملزمان سے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے متعلق تفتیش درکار ہے۔
11
فاتح ایشیا کپ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی استقبالیہ تقریب، انعامی رقم تقسیم، پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ میں لگاتار دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جس پر کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی کھیل کے ایک اہم حصے کے طور پر اس کامیابی کو نہ صرف سراہتا ہے بلکہ ان تمام صلاحیتوں کے حامل افراد کو سپورٹ بھی کرتا ہے۔
12
چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرنیوالے ملزمان گرفتار،رفتار ملزمان میں وسیم اور عامر شامل ہیں، ملزمان موبائل کمپنی کے ہول سیلر ہیں جن کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور آئی فون کے سیٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈاکو آئے روز ضلع بھر سے درجنوں موبائل فونز لوٹتے رہے ہیں، ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی ٹیمیں بنا رکھی تھیں۔
13
پی آئی اے کا معاشی بحران: تنخواہوں کے بعد فیول کرائسز کے خطرات منڈلانے لگے،فیول کرائسز کی وجہ سے ماضی میں بھی کئی ہفتے قومی ایئر لائنز کا شیڈول متاثر رہا جبکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ملازمین میں بے یقینی بڑھنے لگی ہے۔ آئندہ ماہ اگر تنخواہوں کی ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی تو یونین بھرپور احتجاج کرے گی، پی آئی اے میں فیول کرائسز کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، جان بوجھ کر ادارے کو مالی مشکلات کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔


