1
حبا فواد کا اپنے دیور فیصل چوہدری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان،حبا فوادکی فواد چوہدری کے بھائی وکیل فیصل چوہدری کے رویے کی شکایت ،کہا فواد کی موجودگی میں فیصل کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، فیصل چوہدری کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔ فواد چوہدری کے ٹکٹ پرکوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے اور میں خود کل سے مہم چلاؤں گی۔
2
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حامد خان کا پارٹی کی چیئرمین شپ کی پیشکش کا انکشاف،پارٹی چیئرمین شپ کیلئے مجھے کہا گیا تھا لیکن میں نے منع کردیا، میں نے واضح کیا کہ چیئرمین کا عہدہ کسی نوجوان کو دیاجائے جوبھاگ دوڑکرسکے۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانا چاہتا ہے توپہلاامتحان انتخابی نشان کا ہے، الیکشن کمیشن بلےکے انتخابی نشان سے محروم کرتا ہےتویہ شفاف انتخابات نہیں ہوں گے۔جیونیوز سے گفتگو
3
ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی عائد،الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈی سیز اور اے ڈی سیز کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق ڈی آر او، آر او، اے آر او کی تقرری کے باعث ٹرانسفرپوسٹنگ پر پابندی عائد کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
4
کوپ 28 کانفرنس، روایتی ایندھن کے استعمال کی روک تھام کا عالمی معاہدہ طے پاگیا۔ دنیا بھر کے لگ بھگ 200 ممالک نے بتدریج روایتی ایندھن کے استعمال میں کمی لانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات سے زمین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔یہ معاہدہ دبئی میں اقوام متحدہ کے زیرتحت 30 نومبر سے جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 کے دوران طے پایا۔یہ اپنی طرز کا پہلا معاہدہ ہے جس کے تحت خام تیل، گیس اور کوئلے کا استعمال بتدریج ختم کیا جائے گا۔
5
کراچی: نامعلوم افراد نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار بتا کر نوجوان کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔ سائٹ سپر ہائے وے تھانے کی حدود سے نوجوان کو اغوا کیا گیا ، مغوی نوجوان کے والدہ کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس


