1
کابینہ نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ایجنسی کے قیام سے شہریوں کے لیے سائبر اسپیس کو محفوظ بنایا جاسکےگا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اب نئی ایجنسی کو ذمہ داری سونپےگا۔ ملک میں سائبر کرائم کے واقعات بڑھ رہے ہیں، ٹیلی کام ٹریبونل بنایا جائےگا جس میں خاص علم رکھنے والے شامل ہوں گے، ٹیلی کام سیکٹر کےکیس اب لمبے عرصے تک التوا کا شکار نہیں رہیں گے۔
2
فیض آباد دھرنا کمیشن نے دھرنے سے متعلق پولیس ریکارڈ حاصل کرلیا۔ھرنا تحقیقاتی کمیشن نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے سابق آئی جی اختر شاہ کی سربراہی میں آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی۔ کمیشن نے فیض آباد دھرنے کے حوالے سے پولیس ریکارڈ حاصل کیا اور پولیس آپریشن، نفری، لاجسٹکس سے متعلق بریفنگ لی۔کمیشن اگلے مرحلے میں اس وقت کے آئی جی، چیف کمشنر کے بیانات ریکارڈ کرے گا۔اگلے مرحلے میں اس وقت کے ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔
3
غزہ: القسام نے گولانی بریگیڈ کے کرنل سمیت 10 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے۔اسرائیل نے 27 اکتوبر کو غزہ میں زمینی آپریشن شروع کیا تھا اور اب تک اسے مجاہدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے علاقے شجاعیہ اور خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور افسران سمیت 15 فوجی مارے گئے ہیں۔ غزہ میں زمینی آپریشن میں اعلیٰ افسران سمیت 10 فوجی مارے گئے ہیں۔اسرائیلی افواج کا اعتراف
4
نقیب قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں راؤ انوار کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور،اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو بری کرکے شواہد کو نظر انداز کیا، انسداد دہشت گردی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے راؤ انوار کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے بھی جواب طلب کرلیا۔
5
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلےکی حتمی میرٹ لسٹ جاری، یو ایچ ایس نے 8 دسمبرکو عبوری میرٹ لسٹ جاری کی تھی، امیدواروں کو لسٹ پراعتراضات کیلئے 48 گھنٹوں کا وقت دیا گیا تھا جس پر امیدواروں نے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے اعتراضات درج کرائے۔سرکاری میڈیکل کالج الاٹ کرنے کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 15دسمبر کو آویزاں کردی جائےگی۔