اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سائفر کیس کی سماعت روکنے کی درخواست پر سماعت ،
عدالت نے فوری طور پر حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ،نوٹس جاری
تفصیل کے مطابق سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سائفرکیس میں قانونی پراسس پورا نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
دوران سماعت سابق چیئرمین کے وکیل کی جانب سے سائفر کیس کی سماعت کو فوری روکنے کی استدعا کر دی ۔
جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں،
عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر 20 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی


