1
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیلئے قانونی عمل پورا نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے آئندہ سماعت تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں، جج ٹرائل کیلئے جیل کا انتخاب کر سکتا ہے مگر وہ اوپن کورٹ ہونی چاہیے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کیا ہے جبکہ عدالت نے سابق وزیراعظم کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
2
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرکی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال ، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔ترجمان پینٹاگون میجر جنرل پیٹ رائڈر ،ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی، دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
3
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے۔لارجر بنچ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف بھی درخواست پر سماعت کرے گا۔
4
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آزاد جموں و کشمیر کے 2 روزہ دورہ پر مظفر آباد پہنچ گئے۔مظفرآباد پہنچنے پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے جموں و کشمیر کی آزادی کی تحریک میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ انوار الحق کاکڑ آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
5
سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کی سماعت شروع،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عرفان سعادت خان بھی بنچ میں شامل ہیں۔کیس کی کارروائی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی جا رہی ہے۔
6
آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست ن لیگ کمیٹی کے حوالے کر دی، ن لیگ اور آئی آئی پی کی کمیٹیوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مشترکہ اجلاس سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ، ملک احمد خان جب کہ آئی پی پی کے اسحاق خاکوانی، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال شریک ہوئے۔کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مشاورت کی گئی جب کہ آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست ن لیگ کی کمیٹی کے حوالے کر دی۔استحکام پاکستان پارٹی اور لیگی رہنماؤں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مختلف آپشنز پر غور ،دونوں کمیٹیوں نے اس معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
7
اسرائیل عالمی برادری کی حمایت کے ساتھ یا اس کے بغیر حماس کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا، اس مرحلے پر جنگ بندی پر اتفاق کرنا ایک غلطی ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کوہن نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف جنگ جاری رکھے گا، چاہے بین الاقوامی حمایت ملے یا نہ ملے، موجودہ مرحلے پر جنگ بندی حماس دہشت گرد تنظیم کے لیے ایک تحفہ ہو گی اور اس سے اسرائیل کی آبادی کو دوبارہ خطرہ لاحق ہو گا۔
8
لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ڈسڑکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کی جاری ٹریننگ روک دی گئی ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ 16دسمبر تک شیڈول تھی۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کا جاری نوٹیفکیشن 11دسمبر کو معطل کر دیا گیا تھا۔
9
پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند،حد نگاہ صفر ہونے سے موٹر وے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک، سیالکوٹ موٹر وے کو لاہور سے سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔موٹروے ایم 4 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پنڈی بھٹیاں تک اور موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس
10
بلوچستان: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری،صوبے کے سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے چھٹیوں کے بعد یکم مارچ 2024ء کو کھولے جائیں گے، محکمہ تعلیم بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے 18 اضلاع کے سکولز، کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 16 دسمبر سے 29 فروری تک ہوں گی۔
11
بہاولپور میں 7 روزہ ساؤتھ پنجاب میلے کی اصولی منظوری دے دی گئی ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت محکمہ سیاحت سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 19ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بہاولپور میں 7 روزہ ساؤتھ پنجاب میلے کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ چولستان میں ٹینٹ ہوٹل لگانے کا جائزہ بھی لیا گیا، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو ٹینٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی، وزیراعلیٰ نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے دوران ٹریفک کے بہترین اقدامات کا حکم دیا ہے۔
12
کنوینر ایم کیو ایم اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ظالم کا ظلم ہار گیا ہے، یہ ملک اب عوام کے حوالے ہو گا۔ناظم آباد میں مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب ،کراچی چلتا ہے تو یہ ملک پلتا ہے، مبارک ہو کہ قوم کا صبر جیت گیا اور ظالم کا ظلم ہار گیا ہے۔ مردم شماری میں آپ اور ہم نے مل کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، آبادی میں 75 لاکھ سے زائد افراد کو شمار کر کے دکھایا ہے، ہمیں اور آپ کو ایک اچھے وقت کیلئے تیار رکھنا ہے، اگلے سال باقی 75 لاکھ افراد کو بھی بازیاب کروانا ہے۔
13
ڈومیسٹک کانٹریکٹس کیلئے قومی کرکٹرز کی فہرست فائنل،360 پلیئرز کو 7 مختلف کیٹیگریز میں کانٹریکٹ آفر کیے جائیں گے، اے پلس 20، اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگری میں تیس، تیس کھلاڑی شامل ہیں۔ای کیٹیگری میں 50 اور ایف کیٹیگری میں 190 کرکٹرز شامل ہیں، پلیئرز کو 3 سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔محمد ہریرہ، حسیب اللہ، کامران غلام، صاحبزادہ فرحان کو اے پلس کانٹریکٹ آفر ہو گا، اس کے علاوہ عباس آفریدی، علی عثمان، محمد علی، ساجد خان، مبصر خان کو بھی اے پلس کانٹریکٹ دینے کی تجویز کی گئی ہے۔
14
پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل، لاہور میں پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن 2024 کیلئے ٹیموں کی تشکیل مکمل کی گئی۔تقریب میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹرز نے شرکت کی۔پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلے میں جہاں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا وہیں اس بار ایک نئی تاریخ بھی رقم ہو گئی ہے۔
15
اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ فلسطینی حامی گروپ نے ہیک کرلی، غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی صرف آپ کو دہشت گردی، قتل اور جنگ کے ذریعے نقصان پہنچائے گی۔ یہ نقصان زمینی، ہوائی یا الیکٹرانک طور پر ہوگا۔ہیکرز گروپ نے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والے گروہ یا فرد نے اشارہ کیا ہے کہ وہ اردنی نژاد ہیں۔اسرائیلی فوج نے بھی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
16
غزہ کے ہسپتالوں میں ویکسین ختم ہوچکی ہے : وزارت صحت کا انتباہ، یہ اعلان غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری بمباری اور گولہ باری کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی ناکہ بندی کے باعث کیاگیا، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ بچوں کے لیے بمباری کے جاری ماحول میں صحت و علاج کے دیگر مسائل میں یہ چھوٹی عمر کے بچوں کے لیے ایک اور بڑا چیلنج درپیش ہو گیا ہے۔
17
امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال برقرار ہے جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 11 پیسے سستی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔ٹاک مارکیٹ میں 25 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 65 ہزار 305 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک ہی دن میں 1146 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 65 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔