1
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی جاری ٹریننگ روک دی۔یہ ٹریننگ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق روکی ہے۔عدالتی حکم کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے پنجاب، سندھ ،کے پی کے اور بلوچستان کے الیکشن کمشنرز کو ہنگامی بنیاد پر مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں جاری تھی۔
2
کراچی میں شوگر، بلڈپریشر اور امراض قلب کی کئی جان بچانے والی ادویات کی قلت، شہر میں شوگر، بلڈپریشر اور امراض قلب کی کئی دوائیں نہیں مل رہیں۔ ادویات کی قلت پر سرکاری اسپتالوں سے مریضوں نے شکایات کی ہیں، سرکاری اسپتالوں کی اگر فنڈ نہ ملنے کی شکایات ہیں تو ان کو فنڈ مل جائے گا۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ
3
لاہور ہائیکورٹ، عام انتخابات بیوروکریسی سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل، سٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ایک رکنی بینچ نے عام انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔عدالت نے انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی اور جسٹس علی باقر نجفی نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔
4
ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ جلد طے ہونیکا امکان، مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوا، ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، عطا تارڑ اور ملک احمد خان نے شرکت کی جبکہ آئی پی پی کی جانب سے اسحاق خاکوانی،عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیےمشاورت ہوئی اور آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پارٹی رہنماؤں کے حلقوں کی فہرست ن لیگ کے حوالےکر دی۔
5
امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی بہن کی جان کو خطرہ ہے۔ عافیہ صدیقی کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے، ملاقات کو بہت مختصر رکھا گیا، 8 گھنٹے کا وزٹ تھا، اس میں سے ملاقات کے لیے صرف 3 گھنٹے ہی مل سکے۔ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا ہے۔امریکا سے کراچی پہنچنے پر گفتگو