خبر نمبر1
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا کیس فیض حمید اور انور کاسی کو فریق بنانے کا فیصلہ جن پر الزام لگایا انہیں فریق بنانے کی درخواست کل تک دائر کر دیں گے وکیل حامد خان کی سپریم کورٹ کو یقین دہانی کہا شوکت عزیز صدیقی نے فلبدیہہ تقریر کی جنرل فیض حمید ایک برگیڈیئر کے ساتھ موکل کے گھر گئے تھے شخصیات ادارے کی نمائندگی کر رہی تھی اس لیے فریق نہیں بنایا تھا وفاقی حکومت کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کسی کو فریق بنانا ہمارا کام نہیں جو فریق نہ ہو اس پر الزام نہیں لگانے دیں گے سماعت کل تک ملتوی۔۔۔۔
خبر نمبر2
سائفر کی طرح پی ٹی آئی عام انتخابات کے خلاف سازش کر رہی ہے 2018 الیکشن میں بیوروکریسی نہیں آر اوز کی ذمہ داری نبھائی تھی پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی کو سبوتاج کرنے کی سازش ہے شہباز شریف کا بیان کہا یہ ملک میں آئینی بحران پیدا کر کے سیاسی عدم استحکام چاہتے ہیں ملک احمد خان بولے الیکشن کمیشن اپنی صوابدید کے تحت اروز لگا سکتا ہے پی ٹی ائی الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔۔۔
خبر نمبر3
الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت روک دی فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا گیا عدالت نے بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔۔۔
خبر نمبر4
ایک لاڈلا بھگت چکے مزید نہیں بھگت سکتے عوام جو فیصلہ کریں گے اسے تسلیم کریں گے پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس کہا پیپلز پارٹی آٹھ فروری کو الیکشن کے لیے تیار ہے آصف علی زرداری کو صدر اور بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنوائیں گے۔۔۔
خبر نمبر5
نون لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پارٹی رہنماؤں کے حلقوں کی فہرست کمیٹی کے حوالے کر دی جہانگیر خان ترین لودھراں اور عبدالعلیم خان لاہور سے الیکشن لڑیں گے غلام سرور خان ٹیکسلا عامر کیانی اور علی نواز اعوان اسلام آباد میں میدان میں اتریں گے فردوس عاشق عوان سیالکوٹ سے امیدوار ہوں گی۔۔۔
خبر نمبر6
سارہ انعام کا کیس مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو سزائے موت 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا ملزم کی والدہ قتل کے وقت موجود تھی سزا ملنی چاہیے مقتولہ کے والدین کی گفتگو۔۔۔
خبر نمبر7
سائفر کیس کی کاروائی ان کیمرہ کرنے کی درخواست منظور خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی حکم امتناع کی درخواست پر ایف آئی اے کو 20 دسمبر کے لیے نوٹس جاری۔۔۔
خبر نمبر8
نگران وزیراعظم کا دورہ مظفرآباد یادگار شہدا پر حاضری فاتحہ خوانی کی پھول چڑھائے شہدا گیلری کا بھی دورہ انورالحق کاکڑ کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد نر گارڈ آف آنر پیش۔۔۔
خبر نمبر9
پاک امریکہ تعلقات میں اہم پیشرفت آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات لائیڈ آسٹن نے پینٹاگون میں سپہ سالار کی میزبانی کی دونوں رہنماں کے علاقائی سلامتی پر گفتگو آرمی چیف کے دورہ امریکہ سے قبل مشاورت ہوئی آئی ایس پی آر اور دفاعی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت افغان عبوری حکومت سے دہشت گرد گروپس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔۔۔
خبر نمبر10
جسٹس مظاہر نقوی کا سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی اوپن کرنے کا مطالبہ شوکت صدیقی کیس میں جوڈیشل کونسل کی کھلی سماعت کا حق تسلیم کیا گیا ان کیمرہ اجلاس کی وجہ سے میرا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے جسٹس مظاہر نقوی کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط۔۔۔
خبر نمبر11
اسرائیل کا آگ اور خون کا کھیل جاری ہے شمالی جنوبی اور وسیطی غزہ پر حملے رفاہ پر وحشیانہ بمباری مزید 27 فلسطینی شہید مسجد شہید کر دی صیہونی فورسز نے جبالیہ میں قبرستان بھی مسمار کر ڈالا موسم سرما اور طوفانی بارشوں نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھا دی اسرائیلی فوج اور پوسٹل کمپنی کے ویب سائٹ ہیک مظالم بند نہ ہوئے تو مزید سائبر حملے کریں گے اوردن کے ہیکرز نے خبردار کر دیا۔۔۔
خبر نمبر12
فلسطینی مزاحمت کاروں کا دشمن کو بھرپور جواب القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ٹینکوں کو نشانے پر رکھ لیا خان یونس میں حملوں کی نئی ویڈیو جاری حماس سربرا اسماعیل ہانیہ کہتے ہیں اپریشن الاقصی فلڈ نے اسرائیل کی عسکری اور سیاسی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا حماس کے بغیر غزہ میں کوئی بھی انتظام فریب تصور کیا جائے گا امریکہ نے غزہ جنگ کا ذمہ دار حماس کو قرار دے دیا ترجمان وائٹ ہاس جان کربی کا کہنا ہے حماس قیدیوں کو رہا کر کے ہتھیار ڈال دے تو جنگ رک جائے گی۔۔۔
خبر نمبر13
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج سکردو میں موسم سب سے زیادہ ٹھنڈا ٹھار پارہ منفی 7 ڈگری تک گر گیا کالا منفی چھ گلگت منفی پانچ گوپس منفی چار اور راولہ کوٹ دیر اور استور میں درجہ حرارت منفی تین ریکارڈ پہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان کراچی میں موسم خشک رات کو سرد رہنے کا امکان۔۔۔
خبر نمبر14
نیا کپتان نیا دور مگر پاکستان کا وہی پرانا حال ٹاس جیت کر آسٹریلیا کی پر اعتماد بیٹنگ آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر نے میچ یادگار بنا لیا پاکستان کے خلاف چھٹی اور کریئر کی 26 ویں سینچری جڑدی وارنر نے 164 رنز بنائے پہلے روز آسٹریلیا نے 346 رنز بنائے عثمان خواجہ 41 ٹریوس ہیڈ 40 اسٹیو سمتھ 31 اور لبوشین 16 رنز پر آٹ ڈیبیو پر عامر جمال کی دو اور خرم شہزاد کی ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے بھی ایک ایک شکار کیا۔۔۔
خبر نمبر15
فیلڈرز مہربان تو بلے باز پہلوان پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کی ناقص فیلڈنگ عبداللہ شفیق نے عثمان خواجہ کا کیچ گرایا خرم شہزاد نے ڈیوڈ وارنر کو نئی زندگی دی 25 سالہ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی اسٹمپ چھوڑ دیا۔۔۔۔
خبر نمبر16
چیمپینز لیگ میں بڑا اپ سیٹ اے سی میلان نے نیو کاسٹل یونائٹڈ کو دو ایک سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا مانچسٹر سٹی نے ریڈ سٹار کو تین دو سے شکست دی مانچسٹر سٹی نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔۔۔
خبر نمبر17
اور زندگی کو تلخ حقیقتوں کو خوبصورت الفاظ میں پرونے کا فن برجستہ کلام سادہ زبان اور اچھوتے مزاج والے جون ایلیا کا یوم پیدائش نامور شاعر چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ۔۔۔۔


