1
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی سماعت کی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عرفان سعادت خان بھی بنچ میں شامل تھے۔کیس کی کارروائی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی گئی۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست پر گزشتہ سماعت کب ہوئی تھی جس پر وکیل حامد خان نے بتایا کہ آخری سماعت 13 جون 2022 کو ہوئی تھی۔
2
سارہ انعام قتل کیس میں شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا دی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام کے قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے شاہنواز کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سنایا۔
3
ڈی آئی خان حملے پر افغانستان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کر کے ملوث کرداروں کو پاکستان کےحوالے کرے۔ پاکستان نے ڈی آئی خان حملے کے ثبوت افغان حکام کے حوالے کیے ہیں، افغانستان نے ڈیرہ اسماعیل خان حملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے، افغانستان اس کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے، افغان اتھارٹی سے درخواست ہے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کریں۔ماری سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کا نشانہ بن رہی ہیں، ٹی ٹی پی سمیت دہشتگردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے لہٰذا افغان عبوری حکومت دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی گفتگو
4
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا سائفر کی طرح ‎پی ٹی آئی ملک میں 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر ر ہی ہے ۔‎پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، ‎الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے، ‎ ‎پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دوہری اور منفقانہ پالیسی پر کاربند ہے۔ڈی آراوز کے خلاف پٹیشن لے کر پی ٹی آئی لاہور ہائی کورٹ گئی، ‎8 فروری 2024 کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی، ‎سائفرمیں عوام میں کچھ کہا اور تحقیقات میں کچھ ، پی ٹی آئی یہی منفاقت الیکشن کے حوالے سے بھی اپنائے ہوئے ہے۔
5
خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست منظور کرلی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی ان کیمرا درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، عدالت میں طلب کیے گئے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت سماعت ان کیمرا ہونی چاہیے، حالات و واقعات کے تناظر میں خفیہ ٹرائل کا کہا گیا ہے۔ سائفر سیکرٹ تھا تو سماعت بھی ان کیمرا ہونی چاہیے، چارج فریم ہو چکا، شہادتیں ریکارڈ ہونی ہیں، شہادتیں ریکارڈ کرتے وقت سیکریسی کو مد نظر رکھا جائے۔
6
الیکشن ملتوی ہونے کا بہانہ نہیں دیکھنا چاہتے، 8 فروری کو عوام کا فیصلہ قبول کریں گے۔ پیپلز پارٹی ڈی آئی خان میں دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتی ہے، پیپلز پارٹی پہلے بھی اس واقعہ کی مذمت کر چکی ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے کی بات کرتی رہی ہے اور کررہی ہے۔ ان دہشتگردوں کو ملک میں دوبارہ کس نے آباد کیا اور ان کو کون لایا، دہشتگردوں کو کس کے کہنے پر کھلے عام چھوڑ دیا گیا، دہشتگردی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر شروع ہوگئے ہیں، پچھلے دنوں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا کیس سنا گیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف ملنا چاہیے اور انہیں شہید کرنے میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
7
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے فلپائن کی سفیر ماریا اگنیس ایم سروینٹس کی ملاقات۔ملاقات میں نرسنگ، فارماسوٹیکل اور میڈیکل کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ نے فلپائن اور پنجاب کی یونیورسٹیوں کے طلبہ کیلئے باہمی داخلوں کی تجویز دی جس پر فلپائنی سفیر نے اتفاق کیا، محسن نقوی نے فلپائن کی سفیر کو پولیس ہیڈ کوارٹرز، سیف سٹی اوردیگر مقامات کے دوروں کی دعوت بھی دی۔ کورونا کے دوران دنیا بھر میں فلپائن کی نرسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا گیا،محسن نقوی
8
انتخابی شیڈول جاری ہونے سے ایک روز قبل ہائی کورٹ کا فیصلہ حیران کن ہے۔ ڈی آر اوز اور آر او کا تقرری نوٹیفکیشن معطل کرنا انتخابات سبوتاژ کرنا ہے۔تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیاں شروع کی ہیں جو پھر معطل ہوں گی۔پولنگ کے عملے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے انتخابات التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کی میڈیا ٹاک
9
9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہونے والے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے عدالت میں سرنڈر کر دیا۔تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے اور خود کو سرنڈر کیا۔ آج میں نے کورٹ میں سرنڈر کیا ہے اور اپنے اداروں، عدلیہ اور افواج پر پورا یقین ہے کہ انصاف ملے گا اور ہماری بے گناہی ثابت بھی ہوگی۔راولپنڈی سے نوجوان MPA عمر تنویر بٹ نے بھی کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔۔عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو ،کہاجس سیاست میں عمران خان نہیں ہے ، ایسی سیاست کرنے کا کوئی فایدہ نہیں
10
مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی، درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل رضوان عباسی نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے پاس اس کیس میں 4 گواہ ہیں، چاروں گواہوں کے بیانات ایک ہی دن کرا سکتے ہیں، انہیں پیش کرنے کیلئے ہمیں تاریخ دی جائے۔سول جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ چلیں اسے دیکھ لیتے ہیں اور بعد ازاں کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔وقفے کے بعد سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
11
نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات،ذرائع کے مطابق نگران وفاقی وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن آمد کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران عام انتخابات میں مالی وسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اپنی آمد کی ویڈیو بنانے پر صحافی کو جھاڑ پلا دی، صحافی کے موبائل سے اپنی آمد کی ویڈیو ڈیلیٹ کروائی۔