1
پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا۔تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وکلا سے خطاب کیا اور میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر انہیں جی پی او چوک سے حراست میں لیا۔ شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
2
عمران کو پھانسی کے پھندے سے بچائیں گے، علیمہ کا برطانیہ میں کیس کرنیکا اعلان،میڈیا کا جیل میں ہونا ضروری تھا لیکن میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں کہا جا رہا تھا کہ یہ کیس انٹرنیشنل کورٹس میں لے کر جائیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
پاکستان میں آبادی میں اضافہ روکنےکیلئے ہنگامی بنیادوں پرپالیسی بنانےکی تجویز،یو این پاپولیشن فنڈاورپائیڈکے اشتراک سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان میں آبادی میں اضافہ روکنےکیلئے ہنگامی بنیادوں پرپالیسی بنانےکی تجویز دی گئی ہے۔ بچوں کی کم پیدائش کیلئے ملک میں بڑے پیمانے پرپروگرام شروع کیا جائے، بچوں کی پیدائش میں کمی کی حوصلہ افزائی کی جائے، آبادی میں اضافہ روکنے کیلئے فیملی پلاننگ کی خدمات فراہم کی جائیں۔
4
سوئس کمپنی کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ،: سعودی عرب کی آئل اینڈ کمپنی کے بعد سوئٹرزلینڈ کی آئل مارکیٹنگ کمپنی نے بھی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔معاہدے کے مطابق پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات طویل مدتی معاہدے کے تحت سپلائی ہوں گی، سوئس ٹریفیگیورا کمپنی کی ذیلی کمپنی پیوما ایڈمور کے 550 پیٹرول پمپس پر سرمایہ کاری کرے گی۔
5
نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس ،ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر بریفنگ، مہنگائی کی شرح 12 ماہ میں سب سے کم ہوگئی ہے۔مہنگائی مئی کے بعد کم ہونا شروع ہوئی ہے، مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی جو کم ہو کر 29.2 فیصد ہوگئی ہے۔ہنگائی کی شرح میں کمی کی وجہ روپے کی قیمت میں استحکام ہے۔


