1
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ میرے خلاف شرمناک کھیل کے سارے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں، ایسی ایسی گواہیاں سامنے آئیں جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھیں۔اللہ نے مجھے جھوٹے، بے بنیاد مقدمے میں سرخرو کیا، پورے ملک سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، عوام نے جھوٹے پروپیگنڈے کا یقین نہیں کیا، آپ کی دعاؤں نے مجھے بہت حوصلہ دیا ہے، آپ سب بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
22
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، کٹھ پتلی عدالتی فیصلوں سے حقائق نہیں بدلے جاسکتے۔ مقبوضہ کشمیرعالمی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں پچھلی 7 دہائیوں سے ابھی تک حل طلب ہے، کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت جاری ہے، تین دن قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مسئلہ کشمیر پرغیرقانونی اورغیرآئینی فیصلہ دیا۔انوارالحق کاکڑ کا آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب
3
احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی اور تفتیشی ٹیم عدالت پیش ہوئی، نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔وکلاء صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
4
ذوالفقار علی بھٹو کے صدارتی ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری،تحریری حکم نامہ میں کہا گیا عدالتی معاونین کی تقرری کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی درخواست منظور کر لی گئی، صدارتی ریفرنس میں خالد جاوید خان، صلاح الدین احمد اور زاہد ابراہیم بطور عدالتی معاون مقرر کئے گئے۔یاسر قریشی اور ریما عمر کو بھی عدالتی معاون کے طور پر مقرر کیا گیا، عدالتی معاونین کا تقرر آئینی اور قانونی امور میں شرکت کے لئے کیا گیا ہے۔
5
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو سمجھ آ گئی ہے کہ ان کی سیاسی بقا نواز شریف کا نام لینے میں ہے۔رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کے بیان پہ ردعمل ،مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو یقین آ گیا ہے کہ عوام نے نواز شریف کو چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ کہا 90 کی دہائی کی سیاست سے باہر آجائیں، پاکستان اس قسم کی کھوکھلی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، الیکشن سے پہلے رونے دھونے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، محنت کریں، حسد نہیں، اپنے امیدواران کسی طرح پورے کرنے پہ توجہ دیں۔
6
شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل،پولیس نے شیر افضل مروت کو لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے سے گرفتار کیا اور گاڑی میں لے کر روانہ ہو گئی۔شیر افضل مروت کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔شیر افضل مروت کو کچھ دیر تھانہ مزنگ میں رکھنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
7
منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش ۔ایف آئی اے کی سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ کے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔اڈیالہ جیل حکام نے بتایا پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا، سابق وزیراعلیٰ کی طبیعت ناساز ہے وہ سفر نہیں کر سکتے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مونس الہٰی کو لندن میں نوٹس بھجوانے کی رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے چودھری پرویز الہٰی اور ان کے فرزند مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔
8
استحکام پاکستان پارٹی میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے 25 عہدیدار شامل،ے شمولیت اختیار کرنے والے ارکان کو یوتھ ونگ کے عہدوں پر تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی دیئے گئے۔سید شجاع شاہ صدر، زین نیاز نقوی جنرل سیکرٹری، نعمان چودھری سینئر نائب صدر، چودھری ارسلان ساہی اور وسیم منیر کو استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔ام عہدیدار بھرپور محنت سے کام کریں، ہم اپنے کام کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے، ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے۔صدر لاہور ڈویژن مراد راس کا خطاب
9
پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر برطرفی کا فیصلہ معطل، مینجمنٹ کمیٹی کو نوٹس،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سمیع برنی کو برطرف کرنے کے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا فیصلہ معطل کردیا اور کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سمیع برنی کی برطفی کے خلاف کیس کی مزید سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔