1
فاطمہ قتل کیس: وزیر صحت سندھ نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر دی،نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے رانی پور سے تعلق رکھنے والی فاطمہ فریرو انکوائری کیس سے متعلق انتہائی اہم فیصلہ کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر وحید علی ناہیون پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر دی۔
2
پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی بجلی چوری میں ملوث نکلے، چوک اعظم میں پی ٹی آئی رہنما عبدالمجید نیازی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق عبدالمجید نیازی گھر پر ڈائریکٹ کنڈا لگا کر بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ عبدالمجید نیازی 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد سے روپوش ہیں۔
3
پی ٹی آئی کا عام انتخابات کیلیے آر اوز کا انتخاب عدلیہ سے کروانے کا مطالبہ، سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پی ٹی آئی رہنما سردار عظیم اللہ کے گھر چھاپے اور بیٹے کی گرفتاری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ سردار عظیم اللہ کا جرم یہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غیر قانونی ہتھکنڈے نگراں پنجاب حکومت کے احکامات کا نتیجہ ہیں۔الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے تاکہ عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں، ہمارا مطالبہ ہے آر اوز کا انتخاب عدلیہ سے کیا جائے کیونکہ نگراں حکومتوں کے رویے کے پیش نظر شفاف انتخابات کیلیے سرکاری ملازمین پر بھروسہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو


