1
سندھ ہائیکورٹ: کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی غیر قانونی قرار،دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد کنٹونمنٹ بورڈزکوپراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا اختیار نہیں، 4 دسمبر2018 کو مختلف شاپس کو نوٹس دیا کل آخری دن ہے پراپرٹی ٹیکس جمع کرائیں، 31 دسمبر 2018 کو کنٹونمنٹ نے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا تھا، کنٹونمنٹ بورڈ نےجنوری 2019 میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، کنٹونمنٹ بورڈ پراپرٹی ٹیکس وصول نہیں کرسکتا ہے۔تاہم عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈزکے وکیل کی استدعا پر فیصلے پر عملدرآمد تین دن کے لیے معطل کردیا۔
2
فلسطین معاملہ: امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،رب میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات سعودی عرب میں ہوئی جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بات کی گئی۔ جیک سلیوان اپنے دورہ اسرائیل کے دوران غزہ میں حماس کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے مزید حملوں کی ضرورت پر بھی بات کریں گے۔جان کربی
3
پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کو خرید لیا،پی ٹی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق ٹیلی نار پاکستان خریداری کے لیے ناروے کے ٹیلی نار گروپ کو 108 ارب روپے کی بولی دی گئی تھی۔ بولی ٹیلی نار پاکستان کی سو فیصد خریداری کے لیے نقد اور قرض کو نکال کر دی گئی تھی۔
4
ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 51 پیسے ہے۔