1
لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ملک بھر میں انتخابی عملےکی تربیت معطل ہونے سے الیکشن کا عمل رک گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور آئین کے تحت الیکشن شیڈول کا اعلان 54 دن پہلے یعنی کل ہونا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست قبول کرتے ہوئے "انتظامی افسروں” سے الیکشن کروانےکا الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔
2
پی ٹی آئی کے 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے نادرا کو لسٹ مہیا کر دی گئی۔ مراد سعید، اعظم سواتی، حماداظہر، میاں اسلم اقبال ،کرامت علی کھوکھر، حافظ فرحت عباس ، علی امین گنڈا پور ،امتیازاحمد شیخ، واثق قیوم عباسی،علی اصغر منڈا کے نام لسٹ میں شامل،مسرت جمشید چیمہ، احمد خان نیازی،جمشید چیمہ ، زبیرنیازی، اسد زماں چیمہ، سعید سندھو، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے نام بھی فہرست میں شامل، لسٹ میں شامل افراد ملک بھر کے مختلف تھانوں کو مطلوب ہیں۔
3
فلسطین میں7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 3 ہزار 714 طالبعلم شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 ہزار 714 طالب شہید ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار 700 طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں۔غزہ میں شہید طالب علموں کی تعداد 3 ہزار 679 اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 35 طالب علم اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوئے ہیں۔
4
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ 8 فروری کو الیکشن کروانےکے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی طور ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ڈی آر اوز اور آر اوز کا تقرر کردیا گیا تھا، ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر وز کی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی، ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ الیکشن شیڈول سے پہلے ضروری ہے، ٹریننگ ضروری ہے تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجراء اور وصولی کر سکیں۔