1
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے عام انتخابات وقت پر ہوں۔ لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ الیکشن میں التوا کا جواز نہیں ہے، ڈسٹرکٹ افسران کو آر او نہیں بنایا جا سکتا، اس سے دھاندلی ہو سکتی ہے، الیکشن کمیشن کے آر او از سے متعلق نوٹیفکیشن سے الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ہ ہمارا مطالبہ پہلے سے یہی تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں، ہم الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں۔
2
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑسے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات میں حریت رہنماؤں نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے جموں و کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدام کی توثیق کی مذمت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم کے خطاب نے کشمیریوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔حریت رہنماؤں کی اجلاس میں گفتگو
3
قائم مقام چیف جسٹس عقیل عباسی باضابطہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر،وزارت قانون نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دو ماہ قبل سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس عقیل عباسی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔
4
اسلام آباد پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کا بیان لے لیا۔بیان کے وقت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، بیان سے پہلے رضوانہ کو کہا تھا کہ تم نے گھبرانا نہیں ہے اور کسی کے کہنے پر بیان تبدیل نہیں کرنا۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد ، کہا رضوانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جج بھی اس کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
5
الیکشن کمیشن ابھی تک الیکشن کی تیاریاں مکمل نہ کر سکا، نئی حلقہ بندیاں مکمل ہوگئیں لیکن ووٹرز کا ڈیٹا مکمل نہیں۔ ضلعی سطح پر اور حلقہ وائز ڈیٹا تیار کیا جا رہا ہے، ڈیٹا مکمل ہوتے ہی جاری کر دیا جائے گا۔ تمام ریکارڈ سینٹرلائز ہونے کے باعٹ ڈیٹا بھی اسلام آباد میں تیار کیا جا رہا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن
6
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اشرف نے چارج سنبھال لیا،عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف نے اے ڈی سی آر آفس، رجسٹریشن برانچ اور تحصیل آفس میں ریکارڈ کا جائزہ لیا اور عملے کو عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ عثمان اشرف کو چیف کمشنر آفس نے 2 روز قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔
7
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ،سیکرٹری بار نے کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن اپنے وقت پر کرانے کا کہا ہے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن مقررہ وقت پر عام انتخابات کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
8
محسن نقوی کا لبرٹی پولیس خدمت مرکز کا دورہ، عوامی شکایات کے ازالے کی ہدایت،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لبرٹی پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے مدت دو ہفتے کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی، محسن نقوی نے لائسنس کی تجدید کیلئے تاخیر کی شکایات پر بھی احکامات جاری کیے۔نگران وزیراعلیٰ نے پولیس خدمت مرکز لبرٹی کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، وہ مرکز کے داخلی راستے پر ہجوم دیکھ کر رک گئے، نگران وزیراعلیٰ نے سائلین سے گفتگو کی
9
کاپ 28 کانفرنس: فوسل فیول کے مرحلہ وار خاتمے پر اتفاق تاریخی معاہدہ قرار،عالمی ماہرین نے ایک طرف کانفرنس میں طے پانے والے معاہدے کو تیل، گیس اور کوئلے کے استعمال میں کمی لانے کے حوالے سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے تو دوسری طرف معاہدے میں موجود لوپ ہولز کی بھی نشاندہی کی ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی جانب سے بھی فوسل فیول کے خاتمے کے لئے کوئی ٹائم لائن نہ مقررکئے جانے پر شدید تحفظات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔
10
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں مشاورت کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج لاہورمیں منعقد ہوا۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے حوالے سے قومی سلیکشن کے معاملات پر غور کیا۔اجلاس میں کنسلٹنٹ ممبر راؤ افتخار انجم بھی موجود تھے جبکہ کامران اکمل کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔