اسلام آباد(ای پی آئی ) سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت ،
بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا منظور ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے سینئر سول جج قدرت اللہ نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کا ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے ۔
عدالت کی جانب سے تحریری حکمانے میں کہا بشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی منظور کیا جاتا ہے، حاضری یقینی بنانے کیلئے بشری بی بی 50 ہزار کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں
جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، اور ان کی اسکائپ سے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہ ہوسکی، جیل سپریٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں۔
شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی گئی ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت18 دسمبر کو ہوگی۔


