1
سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بنچ میں شامل ہیں۔آج سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کیا درست ہیں ؟ شوکت عزیز صدیقی کو ان الزامات پر مبنی کی گئی تقریر پر برطرف کیا گیا؟ وکیل حامد خان نے عدالت میں کہا کہ لگائے گئے الزامات درست ہیں۔
2
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں بھی آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جس کے متعلق ورکنگ کر لی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج حکومت کو بھجوائی جائے گی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مشاورت سے وزیر خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
3
لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے تحریک انصاف کے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ درخواست پر سماعت کر رہا ہے، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت اس کیس کو باقاعدہ سننے سے پہلے دائر اختیار کا فیصلہ کرے گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے کون پیش ہوا ہے۔جسٹس شاہد بلال کے ریمارکس،ایسوسی ایٹ وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل چھٹی پر ہیں جس پر جسٹس شاہد بلال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم موجودگی میں کیس سننا مناسب نہیں ہوگا۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ دے رکھی ہے۔جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ ہم نااہلی کیس میں فریقین کو نوٹس کر کے سن لیتے ہیں، درخواست پر سماعت کا اختیار لاہور ہائیکورٹ کا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کر کے سماعت ملتوی کر دی۔
4
ٹانک: دہشتگردوں کا پولیس لائن پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار شہید، دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، دہشتگردوں نے پولیس لائن میں داخل ہوتے ہی 4 دستی بم پھینکے، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔حملے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
5
ہٹ دھرم اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 180 افراد کو شہید کر دیا گیا۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے نہتے اور معصوم لوگوں پر وحشیانہ وار کیے جا رہے ہیں، قابض صیہونی افواج نے تازہ حملوں میں رفاہ کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جہاں 20 افراد شہید ہو گئے، مقبوضہ مغربی علاقے جنین میں ہسپتال اور مساجد پر بھی بم برسائے گئے جس کے نتیجے میں 12 شہری جام شہادت نوش کر گئے۔
6
مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ، ایف آئی اے سے مزید ریکارڈ طلب،مونس الہٰی سمیت 11 ملزمان پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بہت تفصیلی ہے، جسٹس عائشہ ملک ، کہانیب سمیت کئی ادارے ان اکاؤنٹس کی تحقیقات کر چکے ہیں۔ ایک ہی معاملے کی بار بار تحقیقات کیسے ہو سکتی ہیں؟جسٹس سردار طارق مسعودکا استفسار، نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا تھا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل
7
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 122 لاہور کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے شہری کرامت علی کی درخواست پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔آئندہ سماعت تک جواب آنے دیں پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔عدالت کے ریمارکس ، الیکشن شیڈول کا تو فی الحال امکان دکھائی نہیں دے رہا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق ،کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔
8
متحدہ قومی موومنٹ اور ن لیگی وفد کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی،مسلم لیگ ن کا وفد ایم کیو ایم مرکزی الیکشن آفس پہنچے گا، ملاقات میں الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کا وفد قیادت سے ہونے والی مشاورت سے ایم کیو ایم کو آگاہ کرے گا، ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ، حلقہ بندیاں، مشترکہ جلسے سمیت دیگر امور پر بات ہوگی۔
9
بارڈر ہیلتھ سروسز نے بیرون ملک جانے والوں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی شرط ختم، اس فیصلے پر عمل درآمد کیلئے ایئرلائنز کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی تقسیم فوری بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ہیلتھ آفیسر اور معاون کو ہدایات
10
ملک میں تکنیکی تعلیم کو مزید جدید بنانے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکرو سافٹ میں ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ایگریمنٹ (ای ٹی اے) طے پا گیا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنانا صرف انتخاب نہیں بلکہ ہماری تیزی سے ترقی کرنے والی دنیا میں ایک سٹریٹجک ضرورت ہے، حکومت پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے حصو ل کیلئے کوشاں ہے۔وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن حسن ناصر جامی کا تقریب سے خطاب، ایچ ای سی مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر تعلیم میں ٹیکنالوجی کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کا تقریب سے خطاب
11
شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون، ایم ٹو اور ایم تھری ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہیں۔شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ۔ غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت ، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے،
12
ایران میں داخلے کیلئے سعودی شہریوں کو ویزا سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ، ایران نے سعودی عرب کو ان 33 ملکوں میں شامل کرلیا جنہیں ویزا سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا ملک یکطرفہ طور پر سعودی عرب، ہندوستان، روس، امارات، بحرین، قطر، کویت، لبنان اور دیگر سمیت 33 ممالک کے شہریوں کے داخلے کا ویزا منسوخ کرنے پر راضی ہے۔ حکومت عملی طور پر ملک کے دروازے دنیا کے لیے کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ اور سیاحت عزت اللہ زرغامی کی وضاحت
13
حماس کسی بھی ایسے فلسطینی قومی ریفرنس کی تشکیل کیلئے کوشش میں حصہ لے گی جو ہمارے لوگوں کے حقوق بحال کرے۔ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہیں، حماس غزہ میں فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کے لیے اہم رابطے کر رہی ہے۔اسامہ حمدان نے حماس کے اس دعوے کو دہرایا کہ وہ غزہ پر جنگ کے خاتمے تک کسی بھی قیدی کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت نہیں کرے گی۔
14
اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینی طالبعلموں کی تعداد 3700 سے زائد ہو گئی،فلسطین میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل نے حملے کر کے 3 ہزار 714 فلسطینی طالب علموں کو شہید کر دیا جبکہ 5 ہزار 700 طالب علم زخمی ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ غزہ میں 209 اساتذہ اور سکول انتظامیہ کے متعدد عہدیدار اسرائیلی حملوں میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں اور 619 زخمی ہوئے ہیں۔
15
پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 352 پوائنٹس اضافے کیساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکی کرنسی کی قیمت میں 41 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔
16
فیفا نے مینز پلیئر آف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔فا کی جانب سے بہترین فٹبالر کیلئے ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کو بہترین کھلاڑی کیلئے نامزد کیا گیا ہے، ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ اور فرانس کے کلیان امباپے بھی سال کے بہترین کھلاڑی کی نامزدگیوں میں شامل ہیں، پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو لسٹ کا حصہ نہیں ہیں۔