1
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہےکہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے الیکشن پر زیادہ دن کا فرق نہیں پڑے گا اور ان کے نزدیک الیکشن 11 فروری تک ہوسکتے ہیں۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے قانون اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ ’ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کا شیڈول واپس لے لیا ہے، اب لارجر بینچ فیصلہ کرے گا اور اس کا فیصلہ آنے تک کمیشن انتخابی شیڈول چند روز کے لیے مؤخر کرے گا، لارجر بینچ کے فیصلے کے بعدہی شیڈول جاری کیا جائے گا’۔
2
خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں دہشتگردوں کے حملے، 4 سکیورٹی اہلکار شہید،ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے باڑہ کے نالہ جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران دہشتگردوں نے دستی بم سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال انتظامیہ کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے7 زخمی اہلکار ایچ ایم سی لائےگے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے
3
افغان طالبان کے کمانڈر دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں اور افغانستان میں موجود پناہ گاہوں کا پاکستان میں موجود دہشتگردی سے تعلق ہے۔بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی،کہا دہشتگرد پاکستان کے بارڈر کو کراس کرکے حملہ کرتے ہیں، ہمیں دہشتگردی سے متعلق کوئی حکمت عملی بنانی ہوگی، دہشتگردوں کو امریکی اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔
4
دوران عدت نکاح کےکیس میں عمران خان عدالت طلب، سینئر سول جج قدرت اللہ نے دوران عدت نکاح کے کیس میں عمران خان کو 18 دسمبر کو عدالت طلب کر لیا۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
5
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 دسمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ 8 دسمبر تک 12.20 ارب ڈالر رہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر 2.06 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.04 ارب ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 7.87 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.16 ارب ڈالر رہے۔