1
بغیر لائسنس ٹریول ایجنسی چلانے والا انسانی اسمگلر گرفتار،انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے، ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔ ملزم بغیر لائسنس کے عجوہ ٹریول کے نام سے ایجنسی چلا رہا تھا ۔
2
سردار مہتاب عباسی نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرلیں،این اے 16 خیبرپختونخوا سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے پی میں ن لیگ کی قیادت اپنی ذات کا سوچتی ہے، ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہوچکا۔ نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں،مریم نواز سے اختلاف نہیں، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے، ن لیگ میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے۔سابق گورنر کے پی
3
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی صدر نے دو ریاستی حل کی مخالفت کر دی، یہ وقت نہیں ہے کہ جس میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کی جائے۔ موجودہ حالات میں آزاد فلسطینی ریاست پر بات نہیں ہو سکتی دو ریاستی حل کے لیے امریکی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کا انٹر ویو
4
غزہ کی صورتحال کا یوکرین سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، غزہ اور یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں فرق پوری دنیا دیکھ رہی ہے، یوکرین میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران روسی صدرپیوٹن کا خطاب، کہا یوکرین اور غزہ میں فرق کو محسوس کریں، غزہ میں مکمل تباہی ہے۔


