اسلام آباد(ای پی آئی ) معزول جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت ۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت 4 افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

تفصیل کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی ۔

دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے وکیل کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ انور کاسی اور رجسٹرار ارباب عارف، سابق بریگیڈیئر عرفان رامے پر سنگین الزامات عائد کئے گئے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے تمام لوگوں کے بارے میں پوچھا کہ ان کو نوٹس کیوں جاری کیئے جائیں ۔ جس پر وکیل کی جانب سے الزامات عائد کئے گئے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ان چار افراد پر سنگین الزامات ہیں ، ان کو دفاع کا موقع ملنا چاہیے ، اگر یہ افراد چاہتے ہیں تو وہ عدالت میں آ کر اپنا دفاع کر سکتے ہیں ،وہ بتائیں کہ ان پر لگے الزامات درست ہیں یا نہیں،

عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی