1
آرمی چیف کی امریکی حکومتی وعسکری حکام سے ملاقاتیں، اہم امور پر تبادلہ خیال، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے میں اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔آرمی چیف کی نائب امریکی وزیرِ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، نائب قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر سے بھی ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی، عالمی و علاقائی سلامتی کے باہمی امور اور بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال ۔آرمی چیف نے پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام استقبالیہ میں بھی شرکت کی۔
2
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، بھارت اپنی حد میں رہے اپنی حد کراس نہ کرے، مقبوضہ کشمیر کا یکطرفہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔ کشمیر کا فیصلہ یو این قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیر بھارت کا حصہ تھا نہ ہی کبھی ہوگا، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو اپنا شہری سمجھتے ہیں اور اپنے شہریوں کی کسی صورت پامالی نہیں ہونے دیں گے، جہاں کارروائی کی ضرورت ہوگی کارروائی کریں گے۔ تحریک آزادی کشمیر کو متحرک رہنا چاہیے، آزادی کی تحریک کیلئے تمام مکتبہ فکر کو متحد ہونا پڑے گا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کامظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب،
3
پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور ریئر ایڈمرل اظہر محمود شامل ہیں۔ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک نے 1992ء میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ جبکہ ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے 1993ء میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ترقی پانے والے تینوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور سٹاف کی متعدد اہم ذمے داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔
4
الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے افسر شریف اللہ نے الیکشن کمشنر سندھ کا چارج سنبھال لیا۔شریف اللہ کی بطور الیکشن کمشنر سندھ تقرری کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کر دیا۔شریف اللہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ شریف اللہ اس سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات تھے۔
5
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےبانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج قدرت اللہ نے ایک صفحہ پر مشتمل سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ بشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی منظور کیاجاتاہے، حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بشریٰ بی بی بطور ضمانت پچاس ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی سکائپ کے ذریعے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہ ہوسکی۔جیل سپریٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں، کیس کی آئندہ سماعت18 دسمبر کو ہوگی۔
6
گیس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن: مزید 158 کنکشن منقطع، بھاری جرمانے عائد،سوئی ناردرن کے تحت گیس چوری پر پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 158 گیس کنکشن منقطع، 649 انڈر بلنگ کیسز درج اور 1 کروڑ 47 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔سوئی ناردرن نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 15 کنکشن منقطع، 4 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج اور 1 لاکھ 34 ہزار کے جرمانے عائد کیے، ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک ایف آئی آر بھی درج کی۔بہالپور میں 83 انڈر بلنگ کیسز پروسیس اور 1 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے
7
ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز مزید 2 ہزار 376 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 703 مرد، 415 خواتین اور ایک ہزار 285 بچے شامل تھے۔افغانستان روانگی کے لئے 114 گاڑیوں میں 235 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔