خبر نمبر1
شوکت صدیقی برطرفی کیس سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت چار افراد کو نوٹس جاری بریگیڈیر ریٹائرڈ عرفان رامے سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انورکاسی اور سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب محمد عارف شامل جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ برگیڈیئر ریٹائرڈ طاہر وفائی اور بڈگیڈیئر ریٹائرڈ فیصل مروت کو نوٹسز جاری نہیں کیا گیا عدالت نے ریمارکس دیے ان تین افراد کا کیس سے براہ راست تعلق نہیں قمر جاوید باجوہ سے تو الزامات کی کڑی جڑ ہی نہیں رہی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی۔۔۔
خبر نمبر2
آرمی چیف کا دورہ امریکہ جنرل عاصم منیر کے امریک کے عہدے داروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں انسداد دہشتگردی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات چیت مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دو طرفہ تعاون کی ممکنہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق سپہ سالار کا مسئلہ ہے کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت پر زور آرمی چیف کی بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت کہا بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں۔۔۔
خبر نمبر3
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں کوئی بھی عدالت کشمیریوں سے ان کا حق نہیں چھین سکتے کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا نہ ہوگا نگران وزیراعظم کا دو ٹوک پیغام کہا بھارت اپنی حد میں رہے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بھی یکطرفہ اقدام قبول نہیں ہوگا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔۔۔
خبر نمبر4
خیبر پختون خواہ میں دہشت گردوں کا پھر بزدلانہ وار ٹانک پولیس لائن پر حملہ دستی بموں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال تین پولیس اہلکار شہید تین زخمی جوابی کاروائی میں تین دہشتگرد ہلاک کلیئرنس آپریشن جاری خیبر کے تھانہ باڑا کے حدود میں بھی پولیس اور ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ دو سیکیورٹی اہلکار مادر وطن پر قربان پولیس اہلکار سمیت چھ جوان زخمی جوابی کاروائی میں دہشت گرد فرار۔۔۔
خبر نمبر5
جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کاروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد آپ اس بینچ سے حکم امتناع مانگ رہے ہیں جو آپ کے مطابق تشکیل نہیں پایا ریمارکس سماعت آٹھ جنوری تک ملتوی۔۔۔
خبر نمبر6
انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل جسٹس علی باقی نجفی پانچ رکنی بنچ 18 دسمبر کو سماعت کرے گا لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے بیوروکریسی کی خدمات کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔،۔
خبر نمبر7
نون لیگ کے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی ماڈل ٹان مرکزی سیکرٹیریٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا دسواں اجلاس مریم نواز، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور دیگر رہنماں کی شرکت سیالکوٹ ،گجرانوالہ اور منڈی بہادین کے امیدواروں کے انٹرویوز۔۔۔
خبر نمبر8
مبینہ غیر شرعی نکاح کا کیس عدالت عدالت سے 18 دسمبر کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر لیا بشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے ایک استثنی کی درخواست منظور 50 ہزار کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سکائپ کے ذریعے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہ ہو سکی۔۔۔
خبر نمبر9
کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں پل کے نیچے گیس بھرنے سے دھماکہ تین افراد زخمی ہسپتال منتقل دھماکے سے کے ایم سی دفتر کی دیوار کو نقصان پہنچا پولیس کے مطابق نشے کے عادی افراد کے ماچس جلانے سے یہ دھماکہ ہوا۔۔۔
خبر نمبر10
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے چمن چاغی دالبندین قلات اور گرد و نواح میں بارش سردی کی شدت میں اضافہ کل سے 18 دسمبر تک پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بارشیں متوقع پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کراچی میں موسم خشک رات میں سرد رہنے کا امکان۔۔۔
خبر نمبر11
بیجنگ میں برفباری سڑکوں اور درختوں نے سفید چادر اوڑھ لی ٹریفک کی روانی متاثر خراب موسم کے باعث سکول بند یخ بستہ موسم کے باوجود شہری برفباری سے لطف اندوز بچے ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینک کر خوش۔۔۔
خبر نمبر12
پرتھ کی تیز پچ پر عامر جمال کا تباہ کن ڈیبیو ایک نہیں دو نہیں تین بھی نہیں پورے چھ شکار کیے ڈیبیو پر پانچ وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے چودھویں بالر بن گئے آسٹریلیا پہلے اننگز میں 487 رنز پر آٹ ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 164 رنز بنائے مچل مارچ 90 رنز پر آٹ ہوئے خرم شہزاد نے دو شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین راہ دکھائی دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان کے دو وکٹ پر 132 رنز۔۔
خبر نمبر13
لائنل میسی کی چھ ورلڈ کپ جرسیاں نیلام سٹار فٹ بالر کی شرٹس دو ارب 20 کروڑ روپے میں فروخت چھ میں سے ایک شرٹ لائنل میسی نے ورلڈ کپ فائنل میں پہنی تھی۔۔۔
خبر نمبر14
خون جما دینے والی سردی میں میراتھن ریس انٹارٹک آئس میراتھن میں 68 ایتھلیٹ نے حصہ لیا وومن ریس امریکہ کے سٹیفنی اور مردوں کے دوڑ امریکہ کے مائیکل ہیگنز نے اپنے نام کی۔ ۔۔
خبر نمبر15
دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ٹورنٹو، لاس اینجلس ،نیویارک، شکاگو ،پیرس روشنیوں سے نہا گئے کرس مس ٹری دیکھ کر شہری خوشی سے نہال۔۔۔
خبر نمبر16
اور اٹلی میں جھیل کنارے منفرد فیشن شو فرانسیسی ڈیزائنرز کے دیدہ زیب ملبوسات نمائش کے لیے پیش ماڈلز کی واک ہلکے اور گہرے رنگوں کا حسین امتزاج مرکز نگاہ لوگوں کی بھرپور پذیرائی۔۔۔