خبر نمبر1
نگران حکومت الیکشن کمیشن کی نگرانی نہیں کر سکتی یقین ہے الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق لائح عمل اپنائے گا نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کوئی ریٹرننگ افسر متنازع ہے تو اس کا جواب الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے۔۔۔
خبر نمبر2
توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری لاہور ہائی کورٹ نے جواب طلب کر لیا عدالت نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عام انتخابات آنے والے ہیں اس درخواست کا جلد فیصلہ ہونا قانونی تقاضہ ہے اسلام آباد ہائی کورٹ قرار دے چکی کہ جہاں چاہیں کیس چلا لیں ادھر پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی ایک اور درخواست پر الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا بیرسٹر گوہر بولے ہم نے جتنے شفاف طریقے سے الیکشن کیے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔،۔۔
خبر نمبر3
وزیراعلی سندھ کا فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان اجلاس سے خطاب میں مقبول باقر بولے شہر میں بیشتر ریسٹورنٹس کی حالت خراب فوڈ اتھارٹی چیکنگ کرتی ہے نہ ہی بہتری لا رہی ہے اتھارٹی اپنی کارکردگی ٹھیک کرے ادھر صوبے میں کھاد کی قلت کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا کاشتکاروں کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت ڈویژنل کمشنرز اور دیگر کو نوٹس جاری 10 جنوری کو جواب طلب کر لیا گیا۔۔۔
خبر نمبر4
پاکستان ایئر فورس کے کیڈٹ نے دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا افیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیت لی محمد طلحہ نے آسٹریلیا نے اکیڈمی میں دوران تربیت غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔۔۔
خبر نمبر5
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عدالتی حملے کے خلاف زبان بندی کا حکم برقرار ٹرمپ کو فراڈ کیس میں عدالتی عملے کے خلاف توہین آمیز گفتگو سے روکا گیا تھا سابق صدر نے عدالتی آڈر چیلنج کیا تھا اپیل کورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔۔۔


