1
سپریم کورٹ آف پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق کیس آج ہی سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملاقات ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن اور اٹارنی جنرل بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس سے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر سے پیدا ہونے والی صورت حال پر گفتگو کی۔
2
لاہور ہائی کورٹ میں عام انتخابات کیس کے معاملہ پر پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے بھی پٹیشن فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی ترجمان عون چودھری نے کیس میں فریق بننے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم فریق بننے کی پٹیشن دائر کرے گی۔
3
پی ٹی آئی الیکشن سے خوفزدہ ہے کیونکہ ان کو امیدوار نہیں مل رہے۔ پورے ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریاں کر رہا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابی عمل پر ایک خودکش حملہ کیا ہے، پی ٹی آئی الیکشن سے فرار کی راہیں تلاش کر رہی ہے، ہم پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
4
پتہ نہیں کیوں پی ٹی آئی اور ن لیگ الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہیں، دونوں جماعتیں عوام کے سامنے جانے سے ڈر رہی ہیں۔ کل الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرنا ہے، وہ جاری ہونا چاہئے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ آپ کی ڈیوٹی ہے الیکشن شیڈول دیں۔پلوشہ عباسی کے ہمراہ سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس ، کہا اگر آفسز رات 12 بجے کھل سکتے ہیں تو شیڈول بھی آسکتا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کا انتظار نہ کرے، ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کہ الیکشن ملتوی ہوں۔
5
سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے پی ٹی آئی کی پٹیشن سے معاملات پیچیدگی کی طرف چلے گئے، یہ ایسا معاملہ نہیں کہ کسی کی خواہش پر الیکشن کو التوا میں ڈالا جائے۔ اب پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ پٹیشن واپس لیں گے، امید ہے میچورٹی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی اپنی پٹیشن واپس لے گی۔ اگر پٹیشن واپس لے لی جاتی ہے تو نہایت مناسب بات ہو گی، اگر ایسا ہوا تو معاملہ ختم ہو جائے گا۔میڈیا ٹاک
6
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کو سیمی فائنل میں یو اے آئی کے ہاتھوں شکست،ں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 193 رنز بنائے۔194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 182 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، انڈ 19 ایشیا کرکٹ کپ کا فائنل مقابلہ یو اے ای اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا۔
7
پک نہ ہونے پر دلبرداشتہ احمد شہزاد نے پی ایس ایل کو خیرباد کہہ دیا،ہ مجھ سے کم نمبر والوں کو ترجیح دی گئی، اگر یہ طے شدہ ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، اپنی عزت نفس کی خاطر پی ایس ایل کو چھوڑا ہے۔پی ایس ایل میں کیوں نہیں اس کی وجوہات جانتا ہوں، میں ان 6 ٹیموں کے ساتھ دوبارہ پی ایس ایل نہیں کھیلوں گا،احمد شہزاد کا سوشل میڈیا پر پیغام
8
ہفتہ وار مہنگائی کی شرخ میں معمولی کمی ریکارڈ، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 43 اعشاریہ16 فیصد پر پہنچ گئی۔ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء کے دام بڑھ گئے جبکہ 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 06 فیصد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے کے دوران چینی، دالیں، انڈے سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں، چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 143 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 8 روپے 3 پیسے ، دال مونگ 3 روپے 36 پیسے فی کلو ، پیاز فی کلو 1 روپے 95 پیسے مہنگے ہوئے، گندم کا آٹا، جلانے کی لکڑی اور بیف بھی مہنگا ہوا۔