1
8 فروری عام انتخابات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، ایک گھنٹے میں اہم پیشرفت متوقع،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی، ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی ملاقات میں شریک تھے۔چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر سے متعلق سینئر ججز سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا گیا۔لیکشن کمیشن کی اپیل آرٹیکل185 کے تحت تیار کی جارہی ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل آرٹیکل 185 کے تحت دائر کی جاتی ہے۔لاہور ہائیکور ٹ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا جبکہ آج لاہور ہائیکورٹ نے اس معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے جو 18 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
2
بجلی ٹیرف میں کمی پر کام کررہے ہیں جسے اگلے ماہ تک مکمل کرلیں گے، نگران وزیر توانائی محمد علی کی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس میں گفتگو ، کہا ماضی کی غلطیوں پر بات کا فائدہ نہیں، ماضی میں ڈالرز اور زیادہ منافع پر معاہدے ہوئے اور اب ہمیں ان ماضی کے معاہدوں پر نظر ثانی پر نہیں جانا چاہیے۔ بجلی ٹیرف میں کمی پر کام کر رہے ہیں، اگلے ایک ماہ تک بجلی ٹیرف پر کام مکمل کر لیں گے، بجلی ریٹس میں 60 فیصد تک کیپیسٹی پیمنٹ ہے، بجلی کا ٹیرف اسٹرکچر ٹھیک کرینگے اور ساتھ ہی بجلی ریٹس میں ٹیکس اسٹرکچر بھی ٹھیک کرنا ہے۔چیئرمین کمیٹی نے داسو پن بجلی منصوبے سے ٹرانسمیشن لائن کے ٹھیکوں پرکمیٹی کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی۔
3
صدرمملکت نے جسٹس سردار طارق کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 180 کے تحت جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے سے موسم سرما کی تعطیلات میں بیرون ملک جائیں گے۔
4
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافے ہوا اور مارکیٹ میں 10 گرام سونا ایک لاکھ 87 ہزار414 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔


