1
حکومت کی آئی ایم ایف کو ایک اور یقین دہانی، حکومت نے آئی ایم ایف کو پاور شعبے کا سرکلر ڈیٹ جون 2023 کی سطح 2 ہزار 310 ارب روپے پر برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرا دی، پاور ڈویژن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور میں تفصیلات پیش کردیں۔ہمارا بجلی پیداوار میں مستقبل کا فوکس مہنگے فیول سے بچنا ہے، ہمارا فوکس شمسی توانائی کو فروغ دینا ہےدس سالہ بجلی پیداواری پلان تیار کیا گیا ہے، این ٹی ڈی سی حکام ، انرجی باسکٹ ٹھیک کرنا پڑےگی، پاکستان میں خطے کے مقابلے بجلی مہنگی ہے پاکستان میں مہنگی بجلی سے ترقی میں رکاوٹ ہے۔چئرمین کمیٹی
2
بانی پی ٹی آئی فرعون اور فسادی ہیں جن کو ملک کی کوئی فکر نہیں، انہوں نے سیاست میں گالم گلوچ اور بدتمیزی کو فروغ دیا، وہ ذہنی بیمار شخص ہیں۔پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک کا تقریب سے خطاب ، کہا کوئی عزت نفس والا شخص بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتا، وہ ملک میں انتشار چاہتے ہیں جس کا مقصد عوام اور فوج کو آپس میں لڑانا ہے، ان کے اس طرز عمل سے بھارت کے ہاتھ مضبوط ہوئے۔
3
کراچی میں گیس لائن دھماکا ، عمارتیں لرز اٹھیں،نیپا پل کے نیچے گیس لائن دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ دھماکے سے پل کے آخری حصے کو شدید نقصان پہنچا۔راشد منہاس سے نیپا اترنے والے پل کا جوائنٹ شدید متاثر ہوا۔ گیس لائن میں دھماکانشے کے عادی افراد کی وجہ سے ہوا، نشے کےعادی افراد پل کے نیچے بیٹھے نشہ کر رہے تھے کہ آگ لگنے سے اچانک زور دار دھماکا ہوا۔کے ایم سی کے افسر کی نیپاپل کے نیچے گیس پائپ لائن میں دھماکے کے معاملے پر گفتگو