1
لاہور ہائی کورٹ سے حکمِ امتناع کے باعث الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے، میرا خیال ہے کہ ہم لاہور ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لیں گے ۔ پی ٹی آئی رہنما علی ظفر کی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو، کہا لاہور ہائی کورٹ سے حکم امتناع کے حوالے سے پی ٹی آئی پر تنقید تھوڑی سی صحیح لگتی ہے۔
2
غیرقانونی غیرملکی باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، مزید 235 افغان خاندان واپس روانہ، زشتہ روز 2 ہزار 423 افغان شہری اپنے وطن واپس روانہ کردیے گئے۔گزشتہ روز روانہ ہونے والے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں میں 687 مرد، 326 خواتین اور 1410 بچے شامل تھے۔13 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 288 تک پہنچ چکی ہے۔
3
سرگودھا: نواحی گاؤں میں ملزمان لاکھوں کی نقدی اور زیورات لے اڑے، شادی کی تقریب سے شرکت کے بعد واپس آئے تو دروازے اور الماری کے تالے ٹوٹے ہوئے ملے۔اہلخانہ کی شکایت پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
4
میسی کی ورلڈکپ 2022 میں پہنی گئیں جرسیاں لاکھوں ڈالرز میں نیلام،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال فیفا ورلڈکپ کے دوران لیونل میسی کی جانب سے پہنی گئیں 6 جرسیاں جمعرات کو نیویارک میں 78 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگئیں۔ان 6 جرسیوں میں وہ شرٹ بھی شامل تھی جو میسی نے فرانس کے خلاف ورلڈکپ فائنل میں پہنی تھی، نیلامی سے قبل یہ جرسیاں نیویارک میں نمائش کے لیے بھی رکھی گئی تھیں۔


