اسلام آباد (ای پی آئی ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے الزام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔نیب کی جانب سے سیکشن 24 اے کے تحت وارنٹ جاری کئے گئے ۔
اس حوالےسے نیب کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے فواد چوہدری کو وارنٹ کی تعمیل کرانے اور شامل تفتیش کرنے کی اجازت لے لی ہے ۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے فواد چوہدری کیخلاف جہلم تا پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے پر انکوائری جاری تھی ، جس میںفواد چوہدری پر منصوبے میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے اور اراضی خریدنے کا الزام ہے


