خبر نمبر1
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات سپہ سالار نے کشمیر اور غزہ کے مسائل پر روشنی ڈالی انتونیو گوترس نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا۔۔۔
خبر نمبر2
آٹھ فروری 2024 پولنگ کا دن سپریم کورٹ کے حکم پر عام انتخابات کا شیڈول جاری پبلک نوٹس کا اجرا 19 دسمبر کو ہوگا کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک وصول کیے جائیں گے 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی جانچ پڑتال کے لیے 24 سے 30 دسمبر کی تاریخ مقرر کاغذات نامزدگی 12 جنوری تک واپس لیے جا سکیں گے امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا بھی باقاعدہ آغاز چیف الیکشن کمشنر نے ای ایم ایس کا افتتاح کر دیا۔۔۔
خبر نمبر3
ری ٹرننگ افسروں کی تعیناتی کلعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو کاروائی سے روک دیا لاہور ہائی کورٹ کے جج نے دائرہ اختیار سے باہر جا کر فیصلہ دیا انتخابی عمل کو ڈی ریل کیا گیا سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالے گا عدالت سے پٹیشن دائر کرنے والے عمیر نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے وضاحت مانگ لی عام انتخابات کیس کا چھ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری۔۔
خبر نمبر4
انتخابات بروقت ہونے کا سارا کریڈٹ سپریم کورٹ کو جاتا ہے دو تین دن ضائع ہوئے ان کو ایڈجسٹ کیا جائے گا کبھی کسی قسم کا دباؤ نہیں لیا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صحافی سے غیر رسمی گفتگو کہا پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں۔۔۔
خبر نمبر5
سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے اہم سنگ میل تحریک انصاف کی سازش ناکام ہو گئی راہ فرار اختیار کرنے والے بے نقاب ہو گئے شہباز شریف کا رد عمل فردوس عاشق اعوان بولی تحریک انصاف کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا سپریم کورٹ نے تمام حربے ملیا میٹ کر دیے سراج الحق نے کہا سپریم کورٹ نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی۔۔۔
خبر نمبر6
نون لیگ کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی ماڈل ٹان مرکزی سیکرٹیریٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف کے زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا گیارہواں اجلاس بہاول نگر بہاولپور اور رحیم یار خان کے امیدواروں کے انٹرویوز۔۔۔
خبر نمبر7
استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی ہمایوں اخترخان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ معاملات طے پا گئے ہمایوں اختر خان آج شام آئی پی پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔۔۔
خبر نمبر8
جہلم پنڈدادن خان کیرج وے منصوبے میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا الزام چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے فواد چوہدری پہلے ہی کئی مقدمات میں گرفتار ہیں۔۔۔
خبر نمبر9
آسٹریلیا کی طوفانی بالنگ کے سامنے شاہین بے بس پاکستان پہلی اننگز میں 271 رنز پر آٹ فالو آن کا شکار بابرعظم 21 سعود شکیل 28 اور سرفراز احمد تین رنز بنا کر آوٹ امام الحق 62 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔۔۔
خبر نمبر10
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کافی قرار اشیا خردونوش کی قیمتیں بھی کم کرنے کا مطالبہ نگران حکومت نے پیٹرول 14 روپے لیٹر سستا کر دیا قیمت 267 روپے 34 پیسے ہو گئی ہائی سپیڈ ڈیزل کے نئے 13 روپے 50 پیسے کم نئی قیمت 276 روپے 21 پیسے مقرر مٹی کا تیل 10 روپے 14 پیسے لائٹ ڈیزل 11 روپے 29 پیسے سستا۔۔۔
خبر نمبر11
شہیدوں کی یاد دسمبر آتے ہی پشاور کی فضا سوگوار سانحہ آرمی پبلک سکول کو نو برس بیت گئے بزدل دشمن نے سینکڑوں گودیں اجاڑ دیں بچوں کو بچاتے اسکول پرنسپل اور سٹاف ممبرز کی جانیں قربان والدین اپنے بچوں کی یاد میں ٹوٹ کر رہ گئے زخم آج بھی تازہ۔۔۔
خبر نمبر12
آج عظیم شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن بزل دہشت گرد بہادر قوم کو کبھی نہیں ہرا سکتے ملک عام تباہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے پوری قوم بہادر افواج کے شانہ بشارہ کھڑی ہے سانحہ اے پی ایس نے قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا نگراں وزیراعظم کا پیغام۔۔۔
خبر نمبر13
غزہ میں اسرائیلی درندگی عروج پر رفح پر گولہ باری طیاروں نے خان یونس پر بھی بم برسا دیے مزید 13 فلسطینی شہید اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک اور سکول نشانہ الجزیرہ ٹی وی کا کیمرا مین شہید بیورو چیف زخمی غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہو سکی شہدا اور زخمیوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کا فقدان مجاہدین کی جوابی کاروائیاں بھی جاری مزید تین اسرائیلی فوجی ہلاک درجنوں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ نئی ویڈیو جاری۔۔۔
خبر نمبر14
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنے ہی قیدیوں کی ہلاکت تل ابیب نے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے صیہونی فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر سوالات قیدیوں کی رہائی کے لیے دوبارہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا مطالبہ۔۔۔
خبر نمبر15
حوثیوں کے تابڑ توڑ حملے ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میںرس کا بحیرہ احمر میں آپریشن بند کرنے کا اعلان اپنے تمام جہازوں کو بابل المندب سے نہ گزرنے کی ہدایت اگلے نوٹس تک ہمارے جہاز افریقہ کے گرد چکر لگا کر سفر کریں گے ترجمان کی تصدیق۔۔۔
خبر نمبر16
سانحہ مشرقی پاکستان کو 52 برس بیت گئے لیکن بازو کٹنے کا زخم مندمل نہ ہو سکا دولخت ہونے کا غم ہر پاکستانی کے دل میں تازہ مکار دشمن آج بھی وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف۔۔۔
خبر نمبر17
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کار پر فائرنگ دو افراد جانبحق خاتون زخمی مقتول طارق کو نو اور ڈرائیور کو چار گولیاں لگی پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے حکام کا دعوی۔۔۔
خبر نمبر18
اٹک میں غازی بھروتھا ڈیم میں چار بوری بند لاشیں برآمد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل مرنے والوں کی شناخت نہ ہو سکی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔۔۔
خبر نمبر19
چمن اور گردو نواح میں دوسرے روز بھی بارش سردی کی شدت میں اضافہ مظفرآباد میں ہلکی بارش وادی نیلم میں برف باری کا سلسلہ جاری آج سے 18 دسمبر تک پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں بھی رم جھم کی پیش گوئی کراچی میں موسم سرد اور خشک ہواں کا راج۔۔۔