1
آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، غزہ اور کشمیر کے مسائل پر غور، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔نرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام سنجیدہ کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی پر بھی زور دیا۔ انتونیو گوتریس نے نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاک فوج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عالمی امن و استحکام میں تعاون کو سراہا۔
2
آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ عظیم نے اس قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا ہے۔سانحہ آرمی پبلک سکول کی نویں برسی پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا پیغام ،کہا یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں، آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں۔ دشمن نے ہمارے مستقبل کو روند کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی، آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ عظیم نے اس قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا۔
3
سانحہ آرمی پبلک سکول کو 9 برس مکمل، زخم آج بھی تازہ،انحہ آرمی پبلک سکول کی 9 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، سال 2014 کو آج ہی کے دن سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔نو سال بعد بھی سانحہ آرمی پبلک سکول کا غم آج بھی تازہ ہے، شہید ہونے والے بچوں کی یادوں نے مختلف خاندانوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے، ایک شہید کے گھر میں اکھٹے ہو کر والدین اپنا غم ایک دوسرے کے ساتھ بانٹتے ہیں۔
4
سپریم کورٹ نے عام انتخابات سے متعلق کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے بیرسٹر عمیر نیازی کو نوٹس جاری کر کے وضاحت مانگ لی ہے کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالے گا۔عدالت عظمیٰ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے، ہائی کورٹ نے 2753 ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کا کام روک دیا، لاہور ہائی کورٹ نے بیک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کر دیا۔ ڈی آر اوز اور آر اوز کو خاص طور پر انتخابات کیلئے تعینات نہیں کیا گیا، تعینات کئے گئے افسران پہلے سے ہی بطور انتظامی افسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کو درخواست پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا ہے۔
ٓ5
جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔ سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز شریک ہوئے۔ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
6
شیخ رشید کا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان،قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا، ہم صرف دو سیٹوں اور پنڈی کی سیاست کرتے ہیں، الیکشن کوئی بھی ہو مشکل تو ہوتا ہے۔
تین حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، دو حلقوں میں الیکشن میں حصہ لیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کروں گا، الیکشن مہم لال حویلی سے شروع کروں گا۔ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو
7
وفاقی تحقیقاتی ادارے (نیب ) نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی گرفتاری ڈال دی ۔نیب نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سے نیب نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو وارنٹ کی تعمیل کرانے اور شامل تفتیش کرنے کی اجازت لے لی، جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود کی عدالت نے سماعت کی، نیب حکام اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے ۔فواد چودھری کیخلاف جہلم تا پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے پر انکوائری جاری تھی ، فواد چودھری پر منصوبے میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے اور اراضی خریدنے کا الزام ہے اور نیب راولپنڈی نے انہیں 13 نومبر کو طلب بھی کیاتھا۔
8
اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والوں کی 9 ویں برسی کے موقع پر شہبازشریف کاپیغام ، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے 9 سال مکمل ہونے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 16 دسمبر 2014 کا دن ہم کبھی نہیں بھول سکتے، نو سال پہلے آج کے دن ہمارے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہم شہدا، ان کے والدین اور اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں،
9
وزیراعلیٰ پنجاب کے چلڈرن و جنرل ہسپتال کے دورے، اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ، وزیر اعلیٰ پنجاب رات گئے چلڈرن ہسپتال، جنرل ہسپتال، خدمت مرکز اور بند روڈ کے دورے پر پہنچے، محسن نقوی نے لگاتار ساڑھے چار گھنٹے زیر تکمیل پراجیکٹس اور سروسز کا جائزہ لیا۔انہوں نے چلڈرن ہسپتال میں ریڈیالوجی، میڈیکل ایمرجنسی، میڈیکل فور، او پی ڈی کا دورہ کیا، محسن نقوی نے کینسر، ڈینٹل وارڈ اور آپریشن تھیٹر بھی دیکھے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں بائیو گیس پائپ کی انڈر گراؤنڈ فٹنگ کی ہدایت کی اور اے سی پلانٹ کی انسولیشن بھی دوبارہ کرنے کا حکم دیا، انہوں نے فرشی ٹائلز کا معیار چیک کیا اور دوران تعمیر ڈھاپنے کی ہدایت بھی کی۔
10
غیرقانونی طور پر مقیم مزید ایک ہزار 854 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ 15 دسمبر کو مزید ایک ہزار 854 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 534 مرد، 394 خواتین اور 926 بچے شامل تھے۔افغانستان روانگی کیلئے 114 گاڑیوں میں 235 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے، پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 518 ہوگئی ہے۔
11
لاہوراور گردونواح میں دھند کا راج ، حد نگاہ کم ہونے پرموٹروے بند، د نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کیا گیا ہے، شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے سید عمران کی گفتگو، کہا موٹروے کو عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں ، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
12
جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔ سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز شریک ہوئے۔گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
13
نگران وزیر کھیل جمال رئیسانی اور مشیر برائے مائنز اینڈ منرلز عمیر محمد حسنی مستعفی، نوابزادہ جمال رئیسانی نے 12 دسمبر کو استعفیٰ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کو بھجوایا تھا، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوابزادہ جمال رئیسانی کا استعفی منظور کر لیا ہے۔نگران مشیر برائے مائنز اینڈ منرلز عمیر محمد حسنی نے بھی مستعفی ہو کر آئندہ انتخابات چاغی سے لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عمیر محمد حسنی نے 13 دسمبر کو استعفی جمع کرایا تھا جسے منظور کر لیا گیا۔
14
نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا پاکستان میں مسیحی کمیونٹی سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہیں، تمام رسول اس دنیا میں انسانیت کی رہنمائی کرنے، امن، امید، بھائی چارے، محبت اور بقائے باہمی کے آفاقی پیغام پہنچانے کیلئے بھیجے گئے تھے۔مقامی ہوٹل میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب
15
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔