1
الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے، سپریم کورٹ کے حکم پر عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری، 20 سے 22 دسمبر تک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 جبکہ 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری ،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہوگی۔امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے اور 8 فروری کو پولنگ ہوگی۔
2
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں آج پھر عدالت میں پیش کیا جائےگا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد بشیر کریں گے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا تھا۔
3
سردی کی چھٹیوں میں میٹرو اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کیلئے مفت سفری سہولت ختم، موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں جس کے سبب میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کیلئے مفت سفری سہولت تاحکم ثانی ختم کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی ، کہا میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کیلئے مفت سفری سہولت تاحکم ثانی ختم کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
4
حماس کی قید سے فرار ہونیوالے 3 اسرائیلیوں کو اسرائیلی فوج نے حماس کا ساتھی سمجھ کر مار ڈالا۔ تینوں اسرائیلی مغوی قید سے فرار ہوئے اور اس دوران اسرائیلی فوج نے انہیں حماس کے ساتھی ہونے کے شبے میں مار دیا۔حماس نے ابھی تک اس واقعہ پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 797 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 50 ہزار سے زائد زخمی اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔
5
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 27 مئی 2021 کے بعد کسی ایک دن میں ریکارڈ ایک ارب 74 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 679 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 130 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 787 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج ایک ارب 74 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 30 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 129 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 543 ارب روپے ہے۔
6
روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر مزید 25 پیسے سستا ،روز انٹربینک میں ڈالر 283.51 پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔
7
ٹانک میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان،ہ ٹانک میں پولیس جوانوں نے انتہائی جواں مردی کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان پولیس جوانوں کی بہادری دوسرے جوانوں کے لیے قابل تقلید ہے، خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
8
خیبر پختونخوا: امسال 840 شدت پسند گرفتار، 70 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد پوری قوم نے یکجا ہوکر دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کی ٹھانی، شدت پسندوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ آپریشنز کیے۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں حکومت نے پولیس کو تھرمل ویپینز سمیت جدید اسلحے سے لیس کیا۔