اسلام آباد (ای پی آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سوبراہ عوامی مسلم لیگ کے خلاف توڑ پھوڑ اور احتجاج کے مقدمہ کی سماعت ،
شیخ رشید نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی حاضری کے بعد سربراہ عوامی مسلم لیگ کو عدالت نے جانے کی اجازت دیدی ۔
ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کوئی بھی ہو مشکل تو ہوتا ہے قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا، تین حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے
انھوں نے کہا کہ ہم صرف دو سیٹوں اور پنڈی کی سیاست کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔


