1
توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ احتساب عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر نیب ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت بارے عدالت کو آگاہ کیا۔دوران سماعت نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔
2
ہمایوں اختر کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ، ہمایوں اختر آج پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شامل ہونے کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔ جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی اور عون چودھری نے ہمایوں اختر سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ ہمایوں اختر کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں، ماضی میں وہ ن لیگ اور ق لیگ کا بھی حصہ تھے۔
3
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق شیڈول جاری کر دیا لیکن شفافیت کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا ۔ رات کے اندھیرے میں جو فیصلے ہوئے اس میں شکوک شبہات ہیں ، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری قبول نہیں کی کہ آر او ڈی آورز انتظامیہ سے نہیں ہونا چاہئے۔میڈیا ٹاک، کہا خود چیف جسٹس کا عدلیہ پر اعتماد نہیں تو عام آدمی کس پر اعتماد کرے، ایک صوبے کے آر آوز اور ڈی آر آوز ہونے چاہئے، اچھا کیا کہ کورٹ بلائی لیکن ادھورے فیصلے نہیں ہونے چاہئیں ، چاروں سیاسی گورنروں کی موجودگی میں شفافیت نہیں ہوگی آج ہی گورنر ہٹائے جائیں ۔
4
ڈیفنس کار حادثہ کیس: ملزم کی عمر کے تعین کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کی اجازت،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ملزم افنان کی عمر کے تعین کیلئے ٹیسٹ پہلے دو ڈاکٹرز نے کیا ، پولیس، ملزم کی عمر کے تعین کیلئے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی، ملزم افنان کے دوبارہ عمر کے تعین کیلئے 12 رکنی ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
5
مزار اقبال کے قریب شاعر مشرق سے منسوب میوزیم بنانے کا فیصلہ، میوزیم میں شاعر مشرق سے منسوب اشیاء رکھی جائیں گی، مختلف مقامات پر موجودعلامہ اقبال کے زیر استعمال رہنے والی اشیاء ایک ہی جگہ رکھی جائیں گی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شاعرمشرق سے منسوب میوزیم کے قیام کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔شاعر مشرق سے منسوب میوزیم اقبال شناسی کا ذوق رکھنے والو ں کے لئے نعمت غیر مترقبہ ہے،نئی نسل میں اقبال فہمی کا شعور پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں گفتگو
6
دورہ نیوزی لینڈ: سلیکشن کمیٹی کا بابر اعظم کو آرام دینے پر غور، نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابراعظم کو آرام دینا چاہتی ہے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابر اعظم کو نیوزی لینڈ ساتھ لے جانے کی تجویز دی ہے۔کمیٹی محمد رضوان کو بھی آرام دے کر اعظم خان کو کھلانا چاہتی تھی تاہم ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کی تجویز پر دونوں کیپرز کو سیریز میں شامل کرنے کا فیصلہ۔ خراب پرفارمنس کے باعث شاداب خان کی مسلسل خراب پرفارمنس پر انہیں سکواڈ سے ڈراپ کئے جانے کا امکان جبکہ ابرار احمد کو سپن اٹیک میں اسامہ میر اور محمد نواز کیساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا