راولپنڈی(ای پی آئی ) سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ،عدالت نے نیب کی مزید ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

تفصیل کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی ۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔

نیب کی جانب سے عدالت سے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔