1
سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں، تحفظات موجود ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں، پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی لیکن ہم سپریم کورٹ سے استدعا کررہے ہیں ہماری درخواستوں کو بھی سنا جائے۔سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو ایک نوٹس ایشو کیا ہے، توہین عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی بھی صاف و شفاف الیکشنز کیلئے عدالت نہیں جائے گا۔
2
سپریم کورٹ نے عام انتخابات کیس کا تحریری حکم جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں عدالت نے بیرسٹر عمیر نیازی کو نوٹس جاری کرکے وضاحت مانگی ہے۔ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کا حکم واضح تھاکہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالےگا، عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے۔ہائیکورٹ نے 2753 ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کا کام روک دیا، لاہور ہائیکورٹ نے بیک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کردیا۔
3
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے بدترین جارحیت جاری ہے جہاں فضائی حملوں میں معصوم فلسطینیوں سمیت قطری میڈیا الجزیرہ غزہ کے بیوروچیف زخمی اور ان کا کیمرامین شہید ہوگیا۔ یہ حملہ صبح ساڑھے 6 بجے کیا گیا جب کہ اسرائیلی فورس کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد زخمیوں کیلئے ایمبولینس روانہ کی گئی لیکن بدقسمتی سے راستے میں ملبے کا ڈھیر پڑا ہونے کی وجہ سے ایمبولینس بروقت نہ پہنچ سکی جس سے کیمرامین شہید ہوگیا۔
4
لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپر آگیا۔ ائیر کولٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 316 ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے سبب لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔فضائی آلودگی میں کراچی بھی پیچھے نہ رہا اور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر دیکھا گیا ہے۔کراچی کا اے کیو آئی 267 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
5
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح انتقال کر گئے۔ کویت کے سرکاری میڈیا کی جانب سے شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ کویتی امیر کو بیماری کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے ان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
6
ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دیدی۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو ہفتے کے روز ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں پھانسی دی گئی۔ ملزم نے مخصوص انفارمیشنز اور دستاویزات جمع کرکے فارن سروسز سے رابطہ کیا، اس نے موساد سمیت فارن سروسز کو یہ چیزیں فراہم کیں۔ایرانی میڈیا