1
پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر سردار احمد جان شکیب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر گئے، سردار شکیب نے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا،دونوں رہنماؤں کی خطے سمیت پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔
2
الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر، پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت 18 دسمبر کو ہو گی، ہائیکورٹ نے سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پرمشتمل دو رکنی خصوصی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔2 رکنی خصوصی بینچ پیر کے دن 2 بجے درخواست پر سماعت کرے گا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے۔
3
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، اس موقع پر چودھری شمشاد ملہی ایڈووکیٹ بھی ان کے ساتھ تھے۔ملاقات کے دوران قانونی امور اور الیکشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، الیکشن شیڈول جاری کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن ملتوی کرانے کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔پی ٹی آئی فوری اور منصفانہ انتخابات چاہتی ہے، پکڑ دھکڑ بند کی جائے اور ہمارے امیدواروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔ انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لئے قانونی حکمت عملی تیار کر لی۔
4
صحت کارڈ بند کرنا صوبے کے لوگوں سے دشمنی ہے، صحت کارڈ بند کرنے پر احتجاج کریں گے،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کی گفتگو، کہا صحت کارڈ سےغریب لوگوں کو فائدہ ہو رہا تھا۔ ہم نے صوبے میں صحت کارڈ شروع کیا تھا، افسوس پی ڈی ایم نے صحت کارڈ کے فنڈز کم کیے اور اب نگران حکومت نے صحت کارڈ بند کر دیا ہے۔ صوبے کے لوگ صحت کارڈ کو بند کرنے کے خلاف اٹھیں، علاج نہ ہونے کی وجہ سے غریب مر رہے ہیں، صحت کارڈ بند کرنا ظلم ہے۔
5
نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایبٹ آباد اور ہری پور کو کوانٹم ویلی بنانے کا اعلان،نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ نے کہا اعلیٰ تعلیمی ادارے آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ڈیٹا سائنس جیسے جدید پروگرامز پر توجہ دیں، تعلیمی ادارے جدید مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق شارٹ کورسز کرائیں۔ سالانہ 5 لاکھ ہنر مند افراد کو بیرون ممالک روزگار کے لئے بھیجیں گے، افرادی قوت ہی کسی ملک کی ترقی کا اصل زینہ ہوتی ہے۔
6
ورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارت کاری مہدی صفاری کی ملاقات ،ملاقات کے دوران پاک ایران اقتصادی تعلقات، ان کے فروغ کے اقدامات اور مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور پربات چیت کی گئی۔ پاک ایران اقتصادی تعاون میں اضافہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری
7
لاہور ٹریفک پولیس کا خواتین کیلئے رائیڈ فار چینج پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ،رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز، کالجز میں سکوٹی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے وومن آن وہیل سکول کا دورہ کیا، سی ٹی او لاہور نے موٹرسائیکل ٹریننگ کے لئے آئی خواتین سے ملاقات کی۔وومن آن ویل پراجیکٹ،رائیڈ فار چینج پروگرام کے تحت خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے۔عمارہ اطہر
8
سراج الحق نے کہا ہم اس ملک میں عدل اور انصاف چاہتے ہیں۔ہم ملک سے سودی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، جنہوں نے 76 سال سے ملک کو لوٹا ہم ان لٹیروں کا احتساب چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی چوروں اور لٹیروں کے خلاف جہاد کر رہی ہے، ہم ہر پاکستانی کو خوبصورت گھر دینا چاہتے ہیں، ہم اس ملک میں خوبصورت کلچر چاہتے ہیں، ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں ان ڈاکوؤں اور لٹیروں کو چوکوں میں سزا دی جائے، ان کے پیٹ پھاڑ کر پیسہ ان کے اندر سے نکالا جائے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا گوجرانوالہ میں خوشحال پاکستان کارواں سے خطاب


