1
الیکشن کمیشن سندھ کے تمام دفاتر میں ہفتہ وار تعطیلات ختم،الیکشن کمشنر سندھ نے ریجنل و ضلعی الیکشن کمشنرز کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ عام انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے تک ہفتہ اتوار کی تعطیل نہیں ہوگی اور فیلڈ دفاتر بھی تعطیلات میں کھلے رہیں گے۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہوگی۔
2
سردار لطیف کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان، سردار لطیف کھوسہ ایک یا دو روز میں اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔سردار لطیف کھوسہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے بعد پارٹی نے 22 ستمبر کو ان کی سی ای سی رکنیت معطل کر دی تھی۔
3
آئی ایم ایف کی نمائندہ کی پاکستان میں تنخواہوں پر ٹیکس بڑھانےکی تردید ،کہا تنخواہوں پرٹیکس میں اضافےکے مطالبے کا کوئی ارادہ نہیں۔کاروباری آمدنی پرٹیکس اضافےاورپیٹرولیم لیوی کی حدبڑھانےکاکوئی مطالبہ نہیں کیا، خبریں تھیں کہ ٹیکس سلیبس کی تعداد 7سے کم کر کے 4 کرنے کو کہا گیا ہے۔
4
قومی انسداد پولیو مہم نے مقررہ سے زائد 102 فیصد ہدف حاصل کرلیا۔مہم میں 3 کروڑ45 لاکھ 41281 بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔قومی انسدادپولیومہم کا ہدف3کروڑ36لاکھ36243بچوں کی ویکسی نیشن تھی، انسدادپولیو مہم میں 3کروڑ45لاکھ41281بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔


