1
ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش برسائی گئی۔ لاہور کے 10 سے 15 کلو میٹر کے قطر میں یہ پلان کیا گیا اور 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی۔ کلاوڈ سیڈنگ کا پہلا مشن کچھ دیر پہلے کیا گیا، شاہدرہ اور مریدکے کی طرف بادل برسائے گئے، لاہور کے اکثر مقامات پر بارش ہوگئی ہے، مصنوعی بارش کے دوران 48 فلیئرز فائر کیے گئے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس ، کہا مصنوعی بارش کا صحت پر کوئی نقصان نہیں ہے، اگر نقصان ہوتا تو دبئی اور امریکا جیسے ممالک یہ نہیں کرتے۔وفاقی حکومت مصنوعی بارش کے منصوبے پر کام کررہی ہے، وزیراعظم پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا اور مصنوعی بارش پر مبارکباد دی۔
2
پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل، سینیئر نائب صدر مقرر،ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے لاہور میں ملاقات کی۔جہانگیر ترین نے ہمایوں اخترخان کوپارٹی مفلرپہنایا اور شمولیت پر مبارکباد دی۔ ہمایوں اختر خان کی پریس کانفرنس ،کہا 9مئی واقعات کےبعد سے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی، جہانگیر ترین اور علیم خان سمیت دیگر سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا۔ہمایوں اختر خان کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہمایوں اختر کےساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں۔جہانگیر ترین خان
3
کراچی کے علاقے لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب گھر میں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہو گئے۔خاتون نے خود کو جلانے کی کوشش کی، اسے بچاتے ہوئے شوہر بھی جھلس گیا۔خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوئیں جب کہ شوہر 10 فیصد جھلس گیا ہے۔دونوں زخمیوں کو سول اسپتال کے برن سینٹر میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں دونوں زیرعلاج ہیں۔
4
ہمارے پاس افغان طالبان کمانڈرز کی جانب سے دہشتگردی کے منظم حملوں کی سہولت کاری کے ثبوت موجود ہیں۔نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس ، کہا وزارت خارجہ کی سطح پر پاکستان نے دہشتگردی کے ثبوت افغان حکومت کو فراہم کیے ہیں، تمام ثبوتوں کی فراہمی کے باوجود ہمارے ساتھ ڈبل گیم کھیلی جا رہی ہے، افغانستان کی طرف سے کاسمیٹک کوششیں کی جا رہی ہیں جو ناقابل قبول ہے۔
5
ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے جنرل اسپتال میں رات گئے بیٹھک میں کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر اجلاس کی صدارت صوبائی وزرا صحت و تعلیم پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور منصور قادر نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے بھر میں فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور قابل ستائش ہے


