1
الیکشن کمیشن کا اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ،الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی مراسلے جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملک بھر کی پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے، چیف جسٹس ہائیکورٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لئے تجاویز لی جائیں۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے اپیلٹ ٹربیونلز ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل ہوں گے، اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔
2
کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات: عامر نواز وڑائچ صدر منتخب،عامرنوازوڑائچ نے سابق صدر نعیم قریشی کو چھ سو سے زائد ووٹوں سے شکست دی، خالد ممتاز ایڈووکیٹ تیسرے نمبر پر رہے۔ کراچی بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں وکلاء نے بڑی تعداد میں حصہ لیتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
3
آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں سکیورٹی اقدامات کےحوالے سے صوبائی سطح پر پولیس حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔الیکشن کمشنر سندھ نے صوبہ کے تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات، پولنگ سٹیشنز کی تعداد ، دیگرتفصیلات اور درکار سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بتایا۔سندھ پولیس انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی اقدامات، ان کے آغاز تا اختتام، بیلٹ باکسز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم، مستعد ہے۔
4
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم ہائبرڈ اجلاس ،اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، اجلاس میں عام انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال ۔شرکا نے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی منشور اور عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو، مخدوم احمد محمود ، محمد علی شاہ باچہ، مراد علی شاہ، منظور وسان، حسن مرتضیٰ نے شریک
5
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن کمپین کا 27 دسمبر سے گڑھی خدا بخش سے آغاز کیا جائے گا۔بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ستائش کا اظہار کیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بروقت الیکشن کا مطالبہ کیا، پیپلزپارٹی تو پہلے ہی الیکشن کے میدان میں ہے، کورکمیٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، بلاول بھٹو کمپین کو خود لیڈ کریں گے، عدالتی فیصلے سے پہلے ابہام تھا، کبھی سردی تو کبھی کچھ باتیں کی جارہی تھیں۔شیری رحمان، شرجیل میمن، شازیہ مری کی پریس کانفرنس
6
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مائنز اینڈ منرلز عمیر محمد حسنی کا استعفیٰ قبول،گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عمیر محمد حسنی نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ عمیر محمد حسنی عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، بتایا گیا ہے کہ وہ چاغی سے الیکشن لڑیں گے۔
7
بلوچستان میں عام انتخابات 2024ء کیلئے ڈی آر اوز، آر اوز کی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز،عام انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کل 17 اور 18 دسمبر سے دوبارہ ہو گی۔ 19 دسمبر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ایک روزہ ٹریننگ ہو گی، جس کے بعد وہ حلف بھی لیں گے۔ بلوچستان میں 4 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کوئٹہ، لورالائی، سبی اور خضدار ہیں جہاں ٹریننگ ہو گی۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان
8
بلاول بھٹو کے بعد سابق صدر آصف زرداری کا دورہ پشاور،آصف علی زرداری کچھ دیر میں گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا پہنچیں گے، آصف زرداری گورنر ہاؤس پشاور میں قیام کریں گے۔سابق صدر آج پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، کل پارٹی رہنما کے بیٹے کی شادی میں بھی شرکت کریں گے۔