1
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 دسمبر کو ہو گی اور چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اپنے حتمی دلائل دیں گے۔
2
شیخ مشعل الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر مقرر،کویتی میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر مقررکیا ہے۔کویتی کابینہ نے شیخ نواف شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے 40 دن سوگ کا بھی اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ ملک کے تمام سرکاری ادارے تین دن تک بند رہیں گے۔
3
لاہور میں مصنوعی بارش امارات کی حکومت کیجانب سے بطور تحفہ برسائی گئی۔ملک کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا اور اسموگ کم کرنے کے لیے لاہور کے 10 علاقوں میں پانی برسایا گیا۔مصنوعی بارش کیلئے 10 سے 12 دن بادلوں کا انتطار کیا گیا، بادلوں پر 48 فلئیر چلائے گئے اور 2 خصوصی جہازوں سے کیمیکل چھڑکا گیا جس کے بعد بادل گرجے اور رم جھم برسات ہوئی۔
4
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سرجیکل آلات و ادویات کی کمی، تنخواہوں میں تاخیر پر سینئر ڈاکٹرز مستعفی،صوبے کے سب سے بڑے تدریسی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فنڈز کی عدم فراہمی، سرجیکل آلات و ادویات کی کمی، تنخواہوں میں تاخیرکے باعث اور دیگر مسائل کے سبب مختلف شعبہ جات کے سینئرز ڈاکٹرز گزشتہ 3 ماہ کے دوران مستعفی ہوگئے ہیں۔استعفیٰ دینے والے سینئرز ڈاکٹرز میں انچارج شعبہ پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری ڈاکٹر طارق سہیل، انچارج شعبہ ای این ٹی ڈاکٹر طاہر محمد اور انچارج شعبہ پیڈ سرجری ڈاکٹر فاروق عبداللہ شامل ہیں۔