1
کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر مسافروں کو بڑی سہولت ملنے کا امکان،پہلے پاکستان کے تین مصرف ترین ایئرپورٹس پر یہ سہولت پیش کی جائے گی۔ ترقی یافتہ ملکوں کی طرح پاکستانی ایئرپورٹس پر بھی ای گیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ای گیٹس کی تنصیب کے سلسلے میں متعلقہ کمپنیز سے بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔ ای گیٹ سے مسافروں کو امیگریشن کی طویل قطاروں سے چھٹکارا ملنا ممکن ہوگا۔ ایئرپورٹس پر مسافر اپنی امیگریشن کلیئرنس خود کرسکیں گے۔
2
آنیوالے دنوں میں اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان،نگراں حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا ریلیف دے کر عوام کے کاندھوں سے مہنگائی کے بوجھ کو کم کردیا ہے۔آنیوالے دنوں میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان ہے، نگراں حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل میں 55.17 روپے کمی کی۔ستمبر میں پٹرول331 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت329روپے18پیسےتھی اور 16 دسمبر کو پٹرول 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے کی واضح کمی دیکھی گئی۔
3
ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی ممبر پرس چھیننے کے واقعے کے دوران بائیک سے گر کر جاں بحق،غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا، خاتون شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر گزر رہی تھی اس دوران چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی تھی۔ چھینا جھپٹی کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گر گئیں، ان کے سر پر چوٹیں آئیں تھی، جس کے بعد زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔