خبر نمبر1
پاکستان پر شکست کے گہرے بادل دوسرے اننگز میں بھی پاکستانی بلے بازوں کا فلاپ شو 450 رنز کے ہدف تعاقب میں ٹاپ آرڈر پویلین لوٹ گیا کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق دوسرے اننگز میں بھی ناکام صرف دو دو رنز بنا سکے امام الحق 10 بابرعظم 14 رنز پر ہمت ہار گئے آسٹریلیا نے دوسری اننگز پانچ آٹ 233 پر ڈکلیئر کی عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ نوے رنز بنائے مچل مارش نے 63 رنز سکور کیے خرم شہزاد تین شاہین آفریدی اور عامر جمال کا ایک ایک شکار۔۔۔
خبر نمبر2
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کے ڈیرے وادی نیلم لیپہ پیر چناسی میں وقفے وقفے سے برف باری نلتروادی میں بھی روئی کے گالوں کی برسات بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی کراچی میں 21،22 دسمبر کو بارش کا امکان۔۔۔
خبر نمبر3
مصنوعی بارش کے مثبت اثرات لاہور میں سموگ کی صورتحال بہتر فضائی آلودگی کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر آگیا کراچی کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچواں نمبر بھی ماہرین کا شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ۔۔۔
خبر نمبر4
الیکشن کی تیاریاں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ اور ریٹرنگ افسروں کی تربیت کا دوبارہ آغاز ار آراوز کی تربیت کل تک مکمل ہو جائے گی ڈی آراوز افسران کی تربیت 19 دسمبر کو ختم ہوگی ترجمان الیکشن کمیشن کی وضاحت ووٹرز لسٹوں اور سامان کی فراہمی کے لیے ریجنل دفاتر آج کھلے رہیں گے۔۔
خبر نمبر5
عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے اہم فیصلے صوبائی الیکشن کمشنرز کو اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے رابطے کی ہدایت وفاق اور صوبوں میں تمام سرکاری افسران کے تقرر اور تبادوں پر پابندی چھٹیاں بھی بند۔۔۔
خبر نمبر6
انتخابات کے لیے نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر الیکشن کمیشن 19 دسمبر کو سماعت کرے گا نگران وزیراعظم کو نوٹس جاری پی ٹی ائی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت بھی کل ہو گی۔۔۔
خبر نمبر7
الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد سیاسی جماعتیں متحرک پیپلز پارٹی کا 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش سے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کرنے کا اعلان بلاول بھٹو چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔۔۔
خبر نمبر8
نون لیگ سے مذاکرات چل رہے ہیں ابھی کوئی اتحاد نہیں ہوا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کہتے ہیں کسی کی گردن اتار کر اپنی سیاست نہیں چمکائیں گے چیف پیٹرن جہانگیر ترین بولے سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ دیا کسی پارٹی کو کارنر نہیں کیا جا رہا۔۔۔
خبر نمبر9
اسرائیل کی سفاکیت اور جنگی جنون برقرار جبالیہ اور خان یونس پر بمباری درجنوں گھر ملیا میں غزہ کا کمال عدوان اسپتال صیہونی فوج کے نشانے پر دو منزلیں تباہ پناہ گزینوں کے خیموں پر بلڈوزر چلا دیے گئے ڈاکٹرز اور نرسوں سمیت 90 افراد گرفتار مسیحی برادری بھی غیر محفوظ کیتھولک چرچ پر اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری عمارت کو نقصان دو خواتین کو اسرائیلی اسنائپر نے گولی مار دی اقوام متحدہ کی ٹیم کا الشفا ہسپتال کا دورہ صورتحال ناقابل بیان قرار۔۔۔
خبر نمبر10
دشمن کو قیدی زندہ چاہیے یا تابوت میں وقت کم ہے فیصلہ کر لو القسام برگیڈ کا اسرائیل کو پیغام اسرائیلی بمباری سے مرنے والے قیدیوں کی ویڈیو جا ری ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے قیدیوں کی جانوں پر جوا کھیل رہا ہے نیتن یاہو دوبارہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر مجبور جنگ بندی کے لیے بات چیت کی تصدیق کر دی۔۔۔
خبر نمبر11
فلسطینی مسیحاوں کا عزم اور حوصلہ بلند اپنی سرزمین سے محبت کا خوبصورت انداز بمباری اور زخمیوں کے علاج سے فرصت ملی تو مل بیٹھ کر وطن کے گیت گانے لگے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر۔۔۔
خبر نمبر12
لاہور میں چار افراد کی قتل کی لرزہ خیز واردات باغبان پورہ میں شادی ہال کے باہر گاڑی پر فائرنگ ملزم سلمان نے سابقہ بیوی اور اس کی بہن بھائی اور والد کو قتل کر دیا بچی سمیت تین خواتین زخمی ایک نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج قتل دہشت گردی کی دفعات شامل۔۔۔
خبر نمبر13
کراچی میں افسوس ناک واقعہ ملیر میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی ملزم ایک گھنٹہ کھڑکی سے میڈیا کو بلانے کا کہتا رہا پولیس کے مطابق ملزم کا اہل خانہ کے ساتھ آبائی زمینوں پر تنازع چل رہا تھا تحقیقات جاری۔۔۔
خبر نمبر14
کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر گھر میں جاگھسا ایک شخص دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہسپتال منتقل ڈرائیور ٹینکر کو چھوڑ کر فرار پولیس نے تلاش شروع کر دی۔۔۔
خبر نمبر15
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹونٹی میچ میں چھکوں کا ریکارڈ میچ میں مجموعی طور پر 34 چھکے لگے انگلش شیروں نے 223 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا ویسٹ انڈیز کو پانچ میچز سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل رہی۔۔۔۔


