اسلام آباد (ای پی آئی )اسلام آباد میں تھانہ رمنا کی حدود میں واردات کرنے والےڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل اپنے بیٹے سمیت جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیل کے مطابق پولیس کانسٹیبل اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں کو ورادات کرتے ہوئے دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے ہیڈ کانسٹیبل اپنے بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈاکو موقع واردات سے فرار ہو گئے
اسلام آباد پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملزمان کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے


