خبر نمبر 1
آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار دوسری اننگز میں ساڑھےچار سو رنز کے پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں پاکستان کے چار کھلاڑی 48 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود دو دو رنز بنا کر چلتے بنے امام الحق 10 جبکہ بابراعظم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے سعود شکیل اور سرفراز کریز پر موجود ہیں اس سے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز آج میزبان آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 233 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی عثمان خواجہ نوے رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل مارش 63 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے
خبر نمبر 2
کراچی کی فضا صبح ہی صبح زہریلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا پہلا نمبر رہا کھلی فضا میں شہریوں کا سانس لینا محال چھٹی کے دن سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 332 ریکارڈ شہر میں آلودگی کا سب سے بڑا سبب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی زبانی جمع خرچ اور حکومتی اجلاس تک محدود خمیازہ کراچی کے شہری بھگتنے پر مجبور گزشتہ روز مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے کے بعد لاہور میں سموگ کی شدت نسبتاً کم پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 197 ریکارڈ لاہور آلودہ شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا
خبر نمبر 3
سندھ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند موٹرویز بند رہیں کوٹ ادو میں دھند کے باعث معروف سرائکی گلوکار احمد نواز چھینہ کی گاڑی الٹ گئی حادثے میں گلوکار اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
خبر نمبر 4
ملک میں انتخابی عملے کی تربیت کا آغاز بلوچستان میں ریٹرننگ آفیسرز کے تربیتی سیشن کوئیٹہ، لورالائی، سبی اور خضدار میں منعقد کیے جا رہے ہیں آر اوز کے بعد منگل کو ڈی آر اوز کی ایک روزہ ٹریننگ ہوگی کراچی میں بھی انتخابی عملے کی ٹریننگ کا آغاز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بحال کی تھی الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ایپلیٹڈ ٹرائبونلز پر صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی
خبر نمبر 5
الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کے لیے نگران وفاقی وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نوٹس جاری 19 دسمبر کو سماعت کے لیے نگران وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے درخواست گزار نے مبینہ جانبدار وزرا کو نگران وفاقی کابینہ سے ہٹانے کے استدا کر رکھی ہے
خبر نمبر 6
ملک بھر کے ایئرپورٹس پر چیف جسٹس سمیت حاضر سروس ججز اور ان کی بیگمات کی تلاشی نہیں لی جائے گی تلاشی سے استثنا کا حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری ہوا سیکرٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنا کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پر جاری کیا
خبر نمبر 7
کوئی آپ کو لے کر آئے اور آپ اس کی نہ سنیں تو نتیجہ آپ کے سامنے ہے بانی پی ٹی آئی ہٹ دھرمی کرتے اور کسی کی نہیں سنتے تھے اپنی چلاتے تھے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی کرتے تھے سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کی جیو نیوز سے گفتگو کہا کہ آپ سارا وقت کسی سے اپنی خدمت نہیں کرا سکتے کچھ سننا بھی پڑتا ہے فیصلے یکطرفہ نہیں ہوتے خان صاحب اپنی مرضی کراتے تھے اور کسی کی رائے نہیں لیتے تھے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنرل فیض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے اچھے تعلقات تھے وہ جنرل فیض حمید کو سپورٹ کرتے اور ان کی مدد بھی کرتے تھے
خبر نمبر 8
پاکستان کی ایران میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گرد حملے کی مذمت دفتر خارجہ نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں سیستان بلوچستان میں حملے میں 11 ایرانی اہلکار جانبحق ہوئے
خبر نمبر 9
اسرائیل کے جنگی جرائم کمال عدوان ہسپتال میں زخمی اور بے گھر فلسطینیوں کو بلڈوزر سے کچلنے پر فلسطینی وزارت صحت نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا غزہ کے واحد کیتھولک چرچ میں برطانوی رکن پارلیمنٹ کے رشتے داروں سمیت سیکڑوں پناہ گزینوں کی زندگیاں خطرے میں ماں اور بیٹی کو اسرائیلی سنائپر نے نشانہ بنا کر قتل کر دیا خان یونس رفح اور دیر البلاح میں اسرائیلی بمباری میں متعدد فلسطینی شہید مغربی کنارے کے نورالشمس پناہ گزین کیمپ میں قابض فوج کا بڑا آپریشن فضا سے بھی حملہ ایمبولنسز کو زخمیوں تک پہنچنے سے روک دیا گیا تین فلسطینی شہید
خبر نمبر10
حماس کا پانچ روز میں سو سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ فلسطینی مزاحمتی فورسز کے غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج پر راکٹوں، مارٹر گولوں اور سنائپر رائفلز سے حملے، متعدد فوجی ہلاک امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی عملی مدد جاری بحیرہ احمر میں حوثیوں کے 14 ڈرون مار گرائے حوثیوں نے اسرائیل آنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانا چاہا تھا برطانیہ بھی اسرائیل کی عملی مدد میں پیش پیش برطانوی جنگی جہاز نے بھی بحیرہ احمر میں مشتبہ ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا حوثیوں کے حملوں کے بعد ڈنمارک اور فرانس کی شپنگ کمپنیز نے بحیرہ احمر میں سروسز معطل کر دیں
خبر نمبر 11
حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 14 روپے سستا کر دیا لیکن کرائے کب کم ہوں گے آٹا چینی دال اور تیل کب سستا ہوگا پیٹرول مہنگا ہونے پر مہنگی ہونے والی دیگر اشیا کی قیمتیں کب کم ہوں گی عوام کا سوال ایک لیٹر پیٹرول 16 ستمبر سے 16 دسمبر 2023 تک 64 روپے چار پیسے سستا ہوا اسی عرصے میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 52 روپے 99 پیسے کمی کی گئی ایک لیٹر پٹرول 16 ستمبر کو 331 روپے 38 پیسے کا تھا جو اب کم ہو کر 267 روپے 34 پیسے پر آ چکا ہے
خبر نمبر 12
اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ سے غیر حاضر رہنے پر اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما اسٹیفن فلن نے وزیراعظم رشی سونک کو آڑے ہاتھوں لے لیا کہا ہمارے ساتھ ممالک نے جرآت مندی کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ووٹ دیا اور برطانیہ بے شرمی سے ووٹنگ سے غیر حاضر رہا
خبر نمبر 13
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی بند کرو کے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے سٹیٹ لائبریری سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا مظاہرین کا غزہ میں اسرائیلی جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
خبر نمبر 14
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں تین اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی حکومت کے خلاف تل ابیب میں احتجاج یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری معاہدے کا مطالبہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے یرغمالی سفید پرچم تھامے ہوئے تھے تحقیقات میں انکشاف حماس سے خوفزدہ اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو پہچاننے کی بھی زحمت نہ کی
خبر نمبر 15
لیبیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی 61 تارکین وطن لاپتہ خبر ایجنسی کے مطابق لاپتہ افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا ہے کشتی میں 86 تارکین وطن سوار تھے ڈوبنے والے 25 افراد کو بچا لیا گیا کشتی میں سوار افراد کا تعلق نائجیریا گیمبیا اور دیگر افریقی ملکوں سے بھی تھا سوار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی
خبر نمبر 16
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپوزیشن کی کال پر ہزاروں افراد کا احتجاج وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفی ہونے اور الیکشن نگران حکومت کی موجودگی میں کرانے کا مطالبہ 2009 سے مسلسل وزارت عظمیٰ کے عہدے پر موجود بنگلہ دیشی وزیرعظم شیخ حسینہ واجد پانچویں بار وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہیں