اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر سیکرٹری ایوی ایشن نے ججز اور ان کی بیگمات کو ایئرپورٹس پر تلاشی سے مستثنیٰ قرار دیدیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
اس حوالے سے ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے سول ایوی ایشن کی ہدایت پر حکم نامہ جاری کیا ۔
جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر حاضر سروس ججز، چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کی تلاشی نہیں ہوگی۔

اے ایس ایف کی جانب سے سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ججز کی تلاشی سے استثنا سے متعلق حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔


