خبر نمبر1
برتھ میں پاکستان پر بدترین شکست کا داغ لگ گیا آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو 360 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی بیٹنگ لائن خزاں کے پتوں کی طرح بکھر گئی 450 رنز کے تعاقب میں صرف 89 رنز پر ہتھیار ڈال دیے پانچ روزہ میچ چوتھے دن ہی ختم صرف تین بلے باز ہی ڈبل فگر میں داخل سعود شکیل 24 اور بابراعظم 14 رنز بنا سکے مچل سٹارک اور جو ش ہیزل ووڈ کی تین تین وکٹیں آف سپنر نیتھر لائن ٹیسٹ کرکٹ میں 500وکٹیں مکمل کر لی آل رانڈ پرفارمنس پر مچل مارش میچ کے بہترین کھلاڑی قرار۔۔۔
خبر نمبر2
بیٹنگ کیسے ہوتی ہے بڑے بڑے تیس مار خان تیز پچ پر کھیلنا ہی بھول گئے بابراعظم کا بلا رواں سال مسلسل خاموش نئے کپتان شاہ مسعود دونوں اننگز میں کوئی معرکہ نہ مار سکے امام الحق اور عبداللہ شفیق بھی ناکامی کی تصویر سرفراز احمد کا بلہ بھی نہ چلا آل رانڈر فہیم اشرف اور سلمان علی آغا نے بھی کچھ نہیں کیا بلے بازوں نے تو چل میں آیا کی پالیسی اپنائی۔۔۔
خبر نمبر3
کپتان شان مسعود کا بیٹنگ میں بہتری پر زور بولے ہمیں تھوڑی تیز بیٹنگ کرنی چاہیے تھی اگر پہلی اننگ میں تیز کھیلتے تو 60 سے 70 رنز کا فرق پڑ سکتا تھا بولنگ میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اس شکست سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے۔۔۔
خبر نمبر4
شفاف اور پرامن انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے گی الیکشن کمیشن بلوچستان اعجاز انور چوہان کی میڈیا ٹاک کہا آراوز کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری موصول ہونے والی شکایات کا آئین اور قانون کے مطابق ازالہ کر رہے ہیں۔۔۔
خبر نمبر5
پنجاب میں معرکہ کیسے سر کرنا ہے پیپلز پارٹی نے انتخابی حکمت عملی تیار کر لی امیدوار نہ ملنے پر پارٹی عہدے داران کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ ایک ہفتے میں تمام حلقوں سے امیدوار فائنل کیے جائیں گے بلاول بھٹو کا لاہور میں صوبائی تنظیموں سے مزید مشاورت کریں گے۔۔۔
خبر نمبر6
15 دسمبر ٹانک حملے میں جدید امریکی اسلحے کے استعمال کا انکشاف افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظر عام پر آگئے افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کلعدم ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو دا پر لگا دیا۔۔۔
خبر نمبر7
اسلام آباد میں ڈاکوں کی فائرنگ پولیس اہلکار بیٹے سمیت شہید سی سی ٹی وی فٹیج سامنے آگئی آئی جی کا نوٹس ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں شہید کانسٹیبل اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا۔۔۔
خبر نمبر8
چترال میں سال کے پہلے مار خور کا شکار امریکی شکاری نے پانچ کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی فیس ادا کر کے شوق پورا کیا شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی45 انچ ہے۔ ۔۔
خبر نمبر9
اٹلی کے برف پوش پہاڑوں پراسنو بورڈنگ ورلڈ کپ کے مقابلے آسٹریلیا کیس میں اسنو بورڈر نے میگا ایونٹ کی پہلی ریس جیت لی خواتین کے مقابلوں میں سویٹزرلینڈ کی ایتھلیٹ بازی لے گئیں۔ ۔۔


