خبر نمبر1
خیبر پختون خواہ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا ارشد حسین کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس حکام کو ہزارہ ڈویژن میں امن وامان بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح قرار دے دی پروگرام ہائی وے پر مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ہدایت پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نئی سزائیں بھی تجویز ڈیوٹی پر غفلت برتنے والے اہلکاروں کی ترقی روکنے کی سفارش نامناسب رویے پر رینک اور تنخواہ میں کمی خواتین کو حراساں نہ کرنے پر نوکری ہی چلی جائے گی۔۔۔
خبر نمبر2
سیاسی اور انتخاب حکمت عملی پر نون لیگ سندھ کا مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب صدر مسلم لیگ نون سندھ بشیر میمن اور دیگر رہنما لاہور پہنچیں گے پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقات میں انتخابی جلسوں کے شیڈول پر بات ہوگی کل پارلیمانی بورڈ اجلاس میں سندھ سے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے نواز شریف کی زیرے صدارت پارلیمانی بورڈ پارٹی ٹکٹس کے لیے امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔۔۔
خبر نمبر3
نگران وزیراعلی پنجاب عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھی کوشاں ڈیپٹی کمشنرز کو آج رات تک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر4
نگران وزیراعلی بلوچستان نے کوئٹہ میں لنک روڈ کے دور رویا منصوبے کے افتتاح کر دیا علی مردان ڈومکی کہتے ہیں کہ سست روی کا شکار کوئٹہ پیکج پر کام تیز کر دیا شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے۔۔
خبر نمبر5
آوارہ کتوں کی بہتات راہ چلتے شہریوں کے لیے خطرات گلیوں اور سڑکوں پر مٹر گشت کرتے کتے دہشت کی علامت بن گئے اور کراچی کوئٹہ اور لاڑکانہ جیسے بڑے شہروں میں بھی صورتحال ابتر کتے کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ روزانہ سیکڑوں مریض ہسپتال پہنچنے لگے بلوچستان کے ہسپتالوں میں سگ گزیدگی کی ویکسینیشن بھی ناپید ہو گئی شہریوں نے ارباب اختیار سے سنگین ہوتے مسئلے کا فوری سد باب کا مطالبہ کر دیا۔۔۔


