خبر نمبر 1
کینگروز نے شاہینوں کا شکار کر لیا آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے ہرا دیا آسٹریلوی بولرز نے پچ پر پھندے لگائے اور پاکستانی بیٹرز ایک ایک کر کے پھندوں میں پھنستے گئے 450 رنز کے تعاقب میں صرف 89 رنز پر ڈھیر ہو گئے پانچ دن کا کھیل چار دن میں ختم ہو گیا دو بلے بازوں نے انڈا کھایا عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود دو دو رنز بنا کر واپس ہو لیے سرفراز احمد چار آغا سلمان اور فہیم اشرف پانچ پانچ رنز بنا کر نکل گئے امام الحق نے 10 بابراعظم نے 14 رنز بنائے صرف سعود شکیل ہی 24 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کر سکے چھ بلے باز ڈبل فگر میں بھی نہ جا سکے مچل سٹارک اور ہیزل وڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا نیتھن لائن نے دو شکار کیے کیریئر میں 500 وکٹ حاصل کر گئے فاسٹ بولر مچل مارش پلیئر آف دی میچ قرار
خبر نمبر 2
نہ آسٹریلیا جیسی باؤلنگ نہ بیٹنگ ایک اور ہار پاکستان کی سیکھنے کی جستجو برقرار کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیا جیسی باؤلنگ کرنی چاہیے تھی بلے بازوں کو بھی تیز کھیلنا چاہیے تھا عامر جمال اور خرم شہزاد کی تعریف ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ سرفراز احمد بدقسمتی سے توقعات پر پورا نہ اتر سکے لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ ایک میچ کی بنیاد پر انہیں ڈراپ کر دیا جائے عامر جمال اور خرم شہزاد نے عمدہ باؤلنگ کی ہمارے اچھے بولر اور بیٹر بہتر نہیں کھیل سکے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا
خبر نمبر 3
ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کا آغاز الیکشن کمیشن کے مطابق 859 ریٹرننگ آفیسرز اور 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو تربیت دی جائے گی ٹریننگ 19 دسمبر کو مکمل ہوگی اسلام آباد کے سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں ختم محکمہ تعلیم کے ملازمین کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کوئٹہ میں بھی تربیت کا آغاز صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا تمام سیاسی جماعتوں امیدواروں سے یکساں سلوک ہوگا لیول پلینگ فیلڈ فراہم کریں گے کوششں ہے الیکشن سے متعلق آنے والی تمام شکایات کو سنا جائے
خبر نمبر 4
پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنماؤں سے آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی ملاقات میں آٹھ فروری کے انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی تبادلہ خیال سکیورٹی وجوہات کی بنا پر آصف زرداری کا قیام گورنر ہاؤس پشاور میں ہے
خبر نمبر 5
نون لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ 2012 میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی عروج پر تھی بڑے سرمایہ کار پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں تھے عوام نے 2013 میں نون لیگ پر اعتماد کیا نواز شریف کی قیادت میں نون لیگ نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی 2018 میں بہت سی قوتوں نے نون لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی
خبر نمبر 6
لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے کہا بانی پی ٹی آئی کی خواہش پوری کر دی لوگوں نے کہا کہ یہ پاگل پن ہے اگر ایسا ہے تو پھر ایسے ہی صحیح لیول پلینگ فیلڈ نہ دیے جانے کا شکوہ بھی کر دیا بولے ججز کے فرائض میں ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں توقع کرتے ہیں کہ عدلیہ برابر کا انصاف کرے گی یہ ادارے ہمارے ہیں یہ فوج ہماری فوج ہے آئین میں ان کی حدود و قیود متعین ہے
خبر نمبر 7
قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے لیے جے یو آئی ف کے مرکزی انتخابی بورڈ کا اجلاس کل فضل الرحمن کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوگا ترجمان کے مطابق پہلے دن صوبائی انتخابی بورڈز کی سفارشات کا جائزہ لے کر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی
خبر نمبر 8
اسرائیل غزہ جنگ سے متعلق برطانوی جرمن حکومت کے لہجوں میں تبدیلی غزہ میں باقاعدہ جنگ بندی کا مشترکہ مطالبہ سنڈے ٹائمز میں شائع مشترکہ کالم میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اور بائر بوک نے کہا کہ غزہ میں بہت زیادہ شہری مارے گئے جنگ کو جاری نہیں رکھا جا سکتا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز دونوں ملکوں نے اس سے قبل اسرائیلی کارروائیوں کی بھرپور حمایت کی تھی
خبر نمبر 9
ٹرانسمیشن لائن کی مینٹیننس آئسکو کی جانب سے اڈیالہ جیل کی بجلی معطل بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے سے قیدیوں کو مشکلات جیل کا نظام بھی متاثر آئسکو نے 13 دسمبر کو جیل انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا کہ 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام کے لیے ملحقہ علاقوں میں بجلی معطل رہے گی
خبر نمبر 10
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی بندرگاہ پر کھڑی بسیں سڑکوں پر لانے کی اپیل سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ بسیں لوگوں کی سہولت کے لیے خریدیں بدقسمتی سے بسیں ابھی تک بندرگاہ پر کھڑی ہیں کراچی کے عوام کو سستی اور بہترین سہولت کا فائدہ ملنا چاہیے
خبر نمبر 11
امریکی شہری نے چترال میں مارخور کا شکار کر لیا مارخور کے شکار کا پرمٹ 2 لاکھ32 ہزار ڈالرز میں جاری کیا گیا یہ تاریخ کی سب سے بڑی بولی ہے
خبر نمبر 12
بھارتی ارب پتی تاجر گوتم سنگھانیا کو بیوی کو طلاق دینے کی صورت میں اپنی دولت سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گوتم کی اہلیہ نواز مودی اور گوتم دونوں اپنی پبلک لسٹڈ کمپنی کے بورڈ ممبر ہیں نواز مودی کا کہنا ہے کہ گوتم نے متعدد لوگوں دوستوں ثالثوں وکلا اور چارٹر اکاؤنٹنس کے سامنے 75 فیصد دولت دینے کا اعلان کیا ہے اور اب اس بات سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا دونوں خاندانوں کے کچھ افراد مصالحت کی کوششوں میں بھی مصروف نواز مودی کو کمپنی کی ایک تقریب میں داخل ہونے نہیں دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود پر تشدد کا الزام لگایا تھا


