اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری مجموعی طور پر 4 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اکتوبر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکالنے کے فیصلے کے بعد سے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود تاحال افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بھی تقریباً ایک ہزار سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئےجس کے بعد اب تک وطن واپس جانے والے افغان شہریوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے