ایبٹ آباد ( ای پی آئی ) گھر میں شارکٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے خاتون اور اس کے 8 بچے جاں بحق ہو گئے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے
تفصیل کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے قلندرآباد کے گاؤں ترھیڑی میں گھر میں شارکٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے گھر موجود خاتون اور اس کے 8 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کو ملبے سے نکالا ، ذرائع کے مطابق خاتون کاشوہر محنت مزدوری کرنے کیلئے کراچی میں مقیم ہے